آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
دبئی :متحدہ عرب امارات کے کپتان نکولس پورن نے آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کی۔ایم آئی ایمریٹس نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا اور دبئی میں سیزن کی اپنی پہلی فتح بھی حاصل کی ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کپتان پورن نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔اس سے قبل گلف جائنٹس کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور اوپنرز گرہارڈ ایرسمس اور جیمز ونس نے باقاعدگی سے چوکے لگائے ۔ اس سے پہلے یہ دونوں بڑا اسکور کرکے مخالف ٹیم کے لئے خطرہ بنتے عقیل حسین نے تیسرے اوور میں ایراسمس کو 12 کے اسکور پر اؤٹ کردیا۔
پاور پلے کے اختتام پر اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز تھا۔ کوکس اور ونس نے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ الزاری جوزف نے 10 ویں اوور میں شراکت داری کا خاتمہ کیا ٹام کرن نے 13 رنز کا اضافہ کیا جبکہ ونس نے اپنی نصف سنچری بھی بنائی۔ اننگز کا آخری مرحلہ میں ونس کے ساتھ شمرون ہیٹمائر نے دیا جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جواب میں ایم آئی ایمریٹس نے کے اوپنر آندرے فلیچر اور محمد وسیم نے ابتدائی اوورز میں آزادانہ طور پر رنز بنائے اور چوکے لگائے۔ اوپنگ شراکت داری 44 رنز کی تھی جس کے بعد وسیم 10 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد ٹام بینٹن نے 11 رنز کا اضافہ کیا وہ ایان خان کا شکار بنے۔ آخری پانچ اوورز میں ایم آئی ایمریٹس کو 71 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پورن اور جیکب نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت کے دوران کچھ عمدہ شاٹس لگائے۔ جیکب نے 18 رنز بنائے جس کے بعد کرس جارڈن نے ان کا ساتھ دیا۔ کپتان پورن اگرچہ دوسرے اینڈ پر موجود رہے۔ پورن نے 18 ویں اوور میں اپنی نصف سنچری بنائی۔ ایم آئی ایمریٹس کو آخری اوور میں چھ رنز کی ضرورت تھی۔ پورن نے پہلی گیند پر چھکا کر لگاکر میچ میں پانچ وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔نکولس پورن کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم ا ئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس
پڑھیں:
پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔
’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔