پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی کھیلتے تو محمد عباس کو موقع نہ ملتا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ آپ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، پھر ٹیسٹ میں آپ کو 25، 30 اوؤرز کرانے پڑتے ہیں، اس کے بعد آپ 3 مہینے تک 4 روزہ کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، تو پھر آپ کو دوبارہ ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرانی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب ٹیسٹ باؤلرز 25، 30 اوؤرز کراتے ہیں تو آخری کھلاڑیوں کو آؤٹ کرانے کے لیے درکار توانائی باؤلرز میں کم پڑتی ہے، اگر کیپ ٹاؤن میں شاہین شاہ آفریدی کھیلتے تو محمد عباس نہ کھیلتے، محمد عباس کی ہی وجہ سے ہم میچ کے اتنا نزدیک گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے باؤلرز کو ہدف بنانا ہوگا کہ ٹیسٹ میچ آرہا ہے، اس سے پہلے اگر ہم لیگز کھیل سکتے ہیں تو 4 روزہ کرکٹ بھی کھیلیں تاکہ ٹیسٹ میچ کے لیے درکار قوت پیدا ہو۔

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہین ا فریدی عاقب جاوید کوچ

پڑھیں:

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر

ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔

واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 26 سال قبل یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسی طرح نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے 2020ء  میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹرک مکمل کی اور اس کے  بعد دیگر 3 بالرز نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا، تاہم نعمان علی بطور اسپنر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاقب آئین اسٹائن
  • کچھ ناممکن نہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کے لیے بھرپورجدوجہد کریں گے، ساجد خان
  • صائم ایوب نظر انداز! آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • کاشف علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی
  • نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر
  • عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
  • پاکستانی ٹیم میں تبدیلی،دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے خرم شہزاد ڈراپ، امام الحق کی شمولیت کا امکان
  • گیند کیوں تبدیل کی! روہت ڈومیسٹک میچ میں امپائر سے لڑ پڑے