Express News:
2025-01-22@12:58:05 GMT

بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی تاہم اس میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم محض 8 اور 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: زیادہ مقبول کون؟ بابراعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان کا بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قبل ازیں بابراعظم کو گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی ٹیسٹ سیریز سے دڑاپ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سرفراز کو رخصت کرنے کے بعد سعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بابراعظم کو

پڑھیں:

پاکستان میں سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری کو پریکٹس ڈے رکھا گیا ہے۔اسی طرح 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے بعد تینوں ٹیموں کی 11 فروری کو کراچی روانگی طے ہے، جہاں 13 اور 15 فروری کو میچ پلان کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کیلئے باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوسکا ہے تاہم ایونٹ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ون ڈے سکواڈ کی تشکیل،بڑے نام سامنے آگئے
  • پاکستان میں سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔
  • سہ ملکی سیریز؛ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی کا پلان کیا ہے؟
  • پاکستان ، ویسٹ انڈیز کادوسرا ،آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں ہوگا
  • پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25جنوری سے شروع ہوگا
  • ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی اسپنرز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اڑا کے رکھ دی، مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست