لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارک باد

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket multan test Shahbaz Sharif شہباز شریف کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25جنوری سے شروع ہوگا
  • ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین میچ
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارک باد
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف