پاکستانی ٹیم میں تبدیلی،دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے خرم شہزاد ڈراپ، امام الحق کی شمولیت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایک اضافی بیٹر کھلانے کی خواہش مند ہے۔
اگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق کے کھیلنے کی صورت میں خرم شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پچیس جنوری سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاتح رہا تھا۔
بھارتی ساختہ موبائل فونز و دیگر ٹیکنالوجی آلات ملکی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امام الحق ٹیسٹ میچ ٹیم میں
پڑھیں:
چمپئنز ٹرافی ، قومی اسکواڈ فائنل ، امام الحق کی واپسی متوقع
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں سیلیکشن کمیٹی اجلاس میں قومی ٹیم اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بیٹرخوشدل شاہ کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کوچیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔ چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کو فائنل کرنے کیلیے اسکواڈز کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیے گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ فخر زمان،محمد رضوان ،بابر اعظم ،سلمان علی آغا، خوشدل شاہ ،کامران غلام ،ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی،حارث روف ،نسیم شاہ بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں، طیب طاہر،محمد حسنین، عباس آفریدی کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔سہ فریقی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی کا ہی اسکواڈ ہوگا،پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔