دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دوسرے دن کا کھیل اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری کا اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت ویسٹ انڈین اوپنرز کریز پر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بولر بولنگ بیٹر بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ دوسرا دن دوسری اننگز ملتان ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولر بولنگ بیٹر بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ ملتان ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔