دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ  کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔    دوسری جانب  دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے اور ہیٹرز لگاکر سپن ٹریک کی تیاری زوروں پر ہے ، ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز دو صفر سے جیتنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آسکے۔یہ میزبان ٹیم کا حق ہے اسلئے پچ پر ہونے والی تنقید پرسنجیدگی نہیں دکھائی جائے گی، امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ والا سکواڈ ہی میدان میں اتارا جائے ، اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو وہ بیٹنگ سائیڈ میں ہو سکتی ہے جس پر مشاورت جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25جنوری سے کھیلا جائیگا
  • نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟
  • کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں
  •  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی درخواست مسترد تمام ٹیمیں لوگو پر پاکستان کا نام لکھنے کی پابند: آئی سی سی 
  • پاکستان میں سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔
  • پاکستان ، ویسٹ انڈیز کادوسرا ،آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں ہوگا
  • پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ
  • پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25جنوری سے شروع ہوگا
  • فیوچر منرلز فورم میںپاکستان کان کنی کے اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا