ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کپتان شان مسعود کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز کی شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی اس شکست نے ویسٹ انڈیز کو نہ صرف سیریز 1-1 سے برابر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ مہمان ٹیم کو 1990 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی فتح سے بھی ہمکنار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا
میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بات کرتے ہوئے، شان مسعود نے پاکستان کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم کے لیے اہم اسباق کو اجاگر کیا۔
کیا وہ میچ کے پہلے روز کچھ بہتر کرسکتے تھے؟ شان مسعود کا موقف تھا کہ ان کے خیال میں صرف ایک ہی آپشن بچا تھا کہ فاسٹ بولر کو متعارف کراکر پچ میں شگاف ڈالا جائے۔
’انہوں (ویسٹ انڈیز) نے اچھی بلے بازی کی، لیکن یہ وہ چیز ہے جو ہمیں سیکھنی ہے، ہمیں ان کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنے میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، یہ وہ مرحلہ تھا جس میں ہم نے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔‘
مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان شان مسعود شکست کرکٹ ملتان ٹیسٹ ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ملتان ٹیسٹ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کے بعد
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔