Jasarat News:
2025-04-15@09:36:48 GMT

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف فتح

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو120 رنز سے شکست دی جو پاکستان میں اسکی34 سال بعد پہلی کامیابی کامیابی ہے۔اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے41.1 اوور میں163 رنزبنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنزبناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز کی بنیاد پر نو رنزکی چھوٹی سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں66.

1 اوور میں244 رنزبنائے۔ اس اننگز میں کریگ براتھویٹ نے97 منٹ میں74 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے52 رنزبنائے۔ دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں یہ پہلا موقع تھا جب آخری تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی اننگز میں ٹاپ اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کو میچ اور سیریزجیتنے کیلئے254 رنزبنانے تھے مگر اسکے سبھی کھلاڑی44 اوور میں133 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے اور ویسٹ انڈیز کو 34 سال بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ جیتنے کا موقع مل گیا۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی اسی میدان پر کھیلاگیا تھا جو پاکستان نے127 رنزسے جیتا تھا ۔ ا س ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے68.5اوور میں 230 رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں25.2 اوور میں137رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے پاکستان کوپہلی اننگز کی بنیاد پر93 رنزکی سبقت حاصل ہوگئی تھی۔پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں 46.4 اوور میں157 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے اور ویسٹ انڈیز کو251 رنزبنانے کا ہدف ملا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں 36.3 اوورمیں 123رنزبناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں127 رنزسے ہار ملی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جو انیس ٹیسٹ سیریزکھیلی گئی ہیں اس میں سے برابر رہنے والی یہ آٹھویں سیریز ہے۔پاکستان نے چھ سیریزوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے پانچ سیریز جیتی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری سیریز2000 میں ویسٹ انڈیز میںجیتی تھی۔ دونوں کے درمیان آخری دو سیریزیں برابر رہی ہیں۔ اس سے پہلے 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوئی دو ٹیسٹ میچوں کی سریز1-1 سے برابر رہی تھی۔پاکستان میں ویسٹ انڈیز نے آخری کامیابی فیصل آباد میں نومبر1990 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں حاصل کی تھی۔ اس ٹیسٹ میں اس نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیریز1-1 سے برابر رہی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے باز کرتے ہوئے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں54.2 اوور میں170 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں56 اوور میں195 رنزبناکر پہلی اننگز کی بنیاد پر5 2 رنزکی سبقت حاصل کرلی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے40.2 اوور میں 154 رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے130 رنزکا ہدف ملا تھا ۔ اس نے29.2 اوور میں تین وکٹ پر یہ رنزبناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان متحدہ عرب امارات میں دو سیریز کھیلی گئی ہیں جن دونوں میں پاکستان نے جیت حاصل کی ہے۔ 2002 میں دو ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں پاکستان نے دونوں ٹیسٹ میچ جیتے تھے جبکہ2016 میں اس نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز کے اختتام تک جو56 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں اس میں پاکستان نے22 ٹیسٹ میچ اور ویسٹ انڈیز نے 19 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان15 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپنی پہلی اننگز اور ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے میں ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی ویسٹ انڈیز نے ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز کے پاکستان کے کے درمیان ٹیسٹ میچ اوور میں ٹیسٹ میں حاصل کی

پڑھیں:

ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے خلاف مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔ یہ ایوان 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق

متن کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ دہشتگرد عناصر پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی بردار ملک ہے۔  

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان قاتلوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
  • دل کی تکلیف یا کچھ اور؟ ویرات کوہلی کی حالت نے مداحوں کو پریشان کردیا
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا