ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔

واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم نے 26 سال قبل یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسی طرح نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے 2020ء  میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹرک مکمل کی اور اس کے  بعد دیگر 3 بالرز نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا، تاہم نعمان علی بطور اسپنر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کرنے والے نعمان علی

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کریں گے، اسپنر نعمان علی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں نعمان علی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ جب 5 دن کے میچ ہوتے تھے تب بھی تنقید ہوتی تھی، اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔اسپنر نعمان علی نے مزید کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں، ایکسٹرا رنز دیے، کوشش کریں گے کہ کل غلطیاں نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نعمان علی نے کیرئیر میں دوسری بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے لیں
  • ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کریں گے، اسپنر نعمان علی
  • مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائر کا اعلانایک بھی پاکستانی شامل نہیں
  • کاشف علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی
  • نعمان علی کا منفرد اعزاز، ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپن بولر بن گئے
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ
  • دوسرا ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹرک کرڈالی۔
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ
  • نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے