ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے دن ہی دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، ایشیا کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گریں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ملتان کی پچ بلے بازوں کا قبرستان ثابت ہوئی جہاں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔

ملتان ٹیسٹ میچ میں پورے دن اسپنرز کا راج رہا، پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے لیے بنائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گئی۔ملتان ٹیسٹ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نعمان علی کی پہلی ہیٹ ٹرک اور 6 وکٹوں کی بدولت مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔تاہم، جواب میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں اپنے بنائے گئے اسکور سے بھی کم پر آؤٹ کرکے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی طرح اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ثابت ہوا اور پوری قومی ٹیم صرف 154 رنز ہی بناسکی۔کرکٹ کی تاریخ میں ایشیا میں پہلی بار کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 20 وکٹیں گریں، اس سے قبل 1987 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں پہلے روز سب سے زیادہ 18 وکٹیں گری تھیں۔تاہم، اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اور ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کے میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کے کے درمیان کے پہلے

پڑھیں:

دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان ٹیم

ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا
  • پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں
  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
  • ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن :پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیر
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز کی تباہ کن باؤلنگ، کالی آندھی پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان  کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ