2025-03-10@16:19:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1501
«لیے پاکستان»:
(نئی خبر)
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی دباؤ ڈالے جانے پر اسے قبول کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے اختتام پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں خاص طور پر فلسطینی عوام...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی نے اکمل باری کے توسط سے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ پرامن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مینار پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کی تاریخی کانفرنس، ریٹیل سیکٹر کی ترقی اور تبدیلی کے لیے جدت اور اشتراک پر زور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری--فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کیگورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیونگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہم سب کا...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر سے عزم کیا ہے اور یقین دلایا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے فلسطینی اور کشمیری عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے غزہ کی زمین پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے موقع پر پاک ترکیہ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24...
اسلام آباد: زراعت کے شعبے میں ترقی اور خوش حالی لانے کے لیے سبز پاکستان اقدام کی کاوششیں جاری ہیں۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو ( جی پی آئی ) جدید مشینری کے استعمال کو یقینی بنا کر پائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کیلیے اہم اقدام ہے۔ روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ’’جی پی آئی‘‘ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کرا کر پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا بھی ہے۔ چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنا کر اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی...
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا چاہتی ہیں۔قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس طرح کے حالات جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا خطر ہ ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تمام بڑی سیاسی جماعتیں اسی راستے کی جانب گامزن ہیں۔سیاست میں جمہوری اقدار کو پس پشت ڈالنے سے اصول پسندی کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے...
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئے گا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہے،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ای سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جو عالمی...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈوائزر کو ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی، پی آئی اے کی نیلامی پھر بھی نہ ہوسکی پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لیے ہے اور مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں۔ مزید پڑھیے: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے جمعرات کو اُس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں سات بس مسافروں کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دی گئی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے معدنیات سے مالا مال صوبے بلوچستان میں نسلی اور علیحدگی پسند تشدد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس علاقے کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے سن 2024 مہلک ترین سال حالیہ برسوں کے دوران اس صوبے میں خاص طور سے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال تصور کیے جانے والے...

سونیا مجید نے تاریخ رقم کر دی، دبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں
سونیا مجید نے تاریخ رقم کر دی، دبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز دبئی، متحدہ عرب امارات موسیقی کی دنیا میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر، عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور فنکارہ سونیا مجید کو دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ تاریخی اعزاز انہیں ملنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بنا دیتا ہے، جو جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان کی علامت ہے۔یہ شاندار تقریب لاونڈر ہوٹل، النہضہ، دبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بالی وڈ کے ستارے، معزز شخصیات اور ثقافتی نمائندے موجود تھے۔ ڈی پی آئی اے ایف – آئیکون ایوارڈ فلمز...
پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا، اگر میں اپنے لیے کھیلتا تو میرے لیے پرچی کی آواز لگتی۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے آوازیں سنتا آرہا ہوں، عوام کی تنقید و طنز کی اب عادت ہوچکی ہے، میں ان سب باتوں کو اب سوچتا نہیں ہوں۔خوشدل شاہ نے کہا...
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد میزبان پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت سے کھیلنے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئی جبکہ پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں اور وہ دبئی بھی نہیں گئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کا داغ لگنے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔قومی ٹیم آج دبئی پہنچنے کے بعد آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اتوار 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارت آج...

سٹیٹ بینک معاشی استحکام کے ساتھ مالیاتی ریلیف کو متوازن کرنے کے لیے محتاط راستے پر گامزن ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )اسٹیٹ بینک کی محتاط پالیسی شرح میں کمی کا مقصد مہنگائی کا انتظام کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے لیکن ماہرین قیمتوں میں ممکنہ اضافے سرمائے کی ذخیرہ اندوزی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے خطرات کو اجاگر کرتے ہیںجس سے مستحکم اور طویل مدتی مانیٹری اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے مالیاتی ریلیف کو بڑھانے کے لیے ایک ناپے ہوئے انداز کا انتخاب کیا ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے افراط زر کے دباو کو سنبھالنے کے چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے حالیہ پالیسی ریٹ میں 13 سے 12فیصدکی کٹوتی اس محتاط موقف کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری...
سندھ حکومت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ ناظرین کو بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟ وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 29سالہ امام الحق کو، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر زمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ آئی سی...
پاکستان کو بڑا جھٹکا، فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے اسٹار اوپنر فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے غور شروع کرلیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار اوپنر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں کھنچاؤ کے سبب انجری کا شکار ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس کھیل میں تو آگئے تھے تاہم پی سی بی کا یہی کہنا...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین، اسلامی اصولوں کے مطابق بلا امتیاز سب کے لیے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔ سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 20 فروری کو ہم سماجی انصاف کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے مساوات، انصاف اور وقار کو فروغ دیا جا سکے، یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور افراد کی سماجی انصاف اور مساوات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے، یہ غربت اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، جہاں تمام افراد مساوی حقوق اور مواقع حاصل کرسکیں۔انہوں نے...

پاکستان میں سائبر کرائم بڑھنے لگا، جعلی پولیس کمشنرز کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنے لگے، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(اوصاف نیوز)جعلی کمشنرز سائبر کرائمز کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو نشانہ بنا نے لگے کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے جھوٹے الزامات عائد کرکے بلیک میل کرنے لگے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے خبردار کیا ہے کہ اس فشنگ مہم کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا اور ذاتی اور مالی معلومات کو ظاہر کرنے کیلئے جوڑ توڑ کرنا ہے۔ ایڈوائزری میں متعدد سرخ جھنڈوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ ایک وسیع تر سوشل انجینئرنگ اسکینڈل کا حصہ ہے۔ جعلی ای میلز وصول کنندگان کو قانونی کارروائی، گرفتاری، میڈیا کے سامنے آنے اور بلیک لسٹ...
نیدر لینڈز کی سفیر، ہینی ڈی ویریز نے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ڈچ اور جرمن ہاکی ٹیموں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب ڈچ ہاکی کلب HGC کے دورے کے اختتام پر منعقد ہوئی۔ سفیر ہینی ڈی ویریز نے تقریب میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کھیلوں کی اہمیت پر بات کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ہینی ڈی ویریز نے کہا کہ پچھلے سال فروری 2024 میں، 22 سالوں میں پہلی بار، ایک ڈچ ہاکی ٹیم، پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام پاکستان کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔ مجھے امید ہے کہ یہ دورے ایک طویل روایت کی بنیاد ڈالیں گے اور پاکستان میں ہاکی...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ مہنگائی اور شرحِ سود میں کمی کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کے تحت زرعی شعبے کی خوشحالی کے لیے اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ بیلاروس کی کمپنی ایم ٹی ڈبلیو اور جی سی آئی کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے عملی قدم اٹھا لیا۔ ملک کے زرعی شعبے کے استحکام کے لیے بیلاروس کی جانب سے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردئیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟ بیلاروس ٹریکٹرز کی حوالگی سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا 19 فروری کو کیا گیا۔ بیلاروس کے سفیر انڈری میٹیلیسا اور ڈی جی گرین کارپوریٹ انیشیٹو میجر جنرل شاہد نذیر...
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، پاکستان اب ترقی کا سفر کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام امور کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کی گئیں ہیں، اصلاحاتی عمل سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت...

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر، افغانستان سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ تعاون کرے: اسحاق ڈار
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے امن مشنز میں فعال کردار اور اقوام متحدہ کے امور میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز نیویارک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی...
پاکستان میں غیر ملکی موبائل نیٹ ورکس کی جاری کردہ سمز کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے دردِ سر بنتا جارہا ہے کیونکہ جہاں ان سمز کے استعمال سے ملک کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب لوگ ان سموں کو سوشل میڈیا مونیٹائزیشن کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں برطانوی سم کے ذریعے ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپ کی مونیٹائزیشن ممکن ہے کیونکہ پاکستان میں گنتی کی چند ہی سوشل میڈیا ایپس کی مونیٹائزیشن کا آپشن موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں، ایف آئی اے کا انکشاف پاکستان کے وفاقی...
الحمرا میں ایک اور فیسٹیول کی آمد آمد ہے، پاکستان کے سب سے بڑے ادبی میلے ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد ہونے جارہا ہے، گزشتہ 13برسوں سے اس فیسٹیول کے نان اسٹاپ انعقاد پر میری طرف سے ایل ایل ایف انتظامیہ کی بھر پور توصیف اور عقیدت بھرا سلام۔ الحمرا میں فیسٹیولز کی بہار آئی ہوئی ہے،الحمرا کے درودیوار محبتوں کے گیتوں سے گونج رہے ہیں، یہاں اپنی تاریخ و تاریخ ساز ہستیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ اس ادارہ نے معاشرہ کے تخیل میں وہ شان پیدا کی ہے جو بیان سے باہر ہے، دلکش داستانیں ہوتی رہی ہیں، تاریخ کا دھارا درست سمت بدل رہا ہے، ان سربلند ہوتے فیسٹیولز میں شعروادب کی روایت کو نئی تحریک مل...
نیویارک (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس موقع پر امن و سلامتی، ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2025 ء اور 2026ء میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کی دیرینہ وابستگی بشمول اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں کو...
لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی ہے،حکومتیں ہر اعتبار سے برائے نام ہیں، ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے، حکمران اپنے پروٹوکول اور ارکان کو خاموش رکھنے کے لیے بھتا خوری میں اضافے تک محدود ہیں۔لیاقت بلوچ نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب اور منصورہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی سے ملاقات، دیر، چترال، بونیر اور بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وحدت اور عوام کا اعتماد آئین پر عمل، آزاد عدلیہ کے وجود اور قومی...
ر یاض(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالے بغیر سال کے لیے محصولات کا ہدف کو پورا کر سکے گا۔سعودی عرب میں العلا کانفرنس کے دوران بلومبرگ نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، کسی بھی کمی کو نیٹ کو بڑھانے اور مضبوط تعمیل کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض کے معاہدے کی ایک اہم شرط ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانا ہے، جو زوال پذیر معیشت کو سہارا دینے اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے لیے ضروری ہے۔محمد اورنگزیب...
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے بالرز کی کارکردگی ملی جلی رہی۔ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستانی شاہینز کو 320 سے زائد رنز کا ہدف دیا، اس دوران نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بالرز نے کچھ شاندار پرفارمنس بھی دکھائی جب کہ کچھ ٹیم کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں83 رنز دیے اور 2وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ8.30 رہا جو کہ ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی خرچ پر 20 افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھیج رہی ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی شہریوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے وقف کریں گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا پس منظر سے ہو۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات و نشریات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکیومینٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ملاقات کی اور اس دوران صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر...
سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، خصوصی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے دیے گئے ٹاسک کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی 8 رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیے گئے ہیں۔ ذیلی کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ریشنائلائزنگ پاکستانز...
اسلام ٹائمز: یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دہشتگردی کے مسئلہ پر اسوقت وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے مابین سیاسی کشمکش کیوجہ سے ہم آہنگی نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اسوقت خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا مسئلہ یقینی طور پر سرحد پار سے منسلک ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کیوجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد حاصل ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، لہذا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے...
برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کا وقار اور عزت برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا۔ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا...
اسلام ٹائمز: ہمیں جمہوریت کے لیے جنگ خود لڑنی ہے۔ تاہم یہ احساس کہ انتخابات میں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں، نے بیرون ملک مقیم بہت سے پاکستانیوں کو انتہائی حدود تک جانے کے لیے جواز فراہم کیا ہے۔ یقیناً بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جاسکتی لیکن قصور کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ حکومت کا بھی ہے جس نے حالات ہی اس طرح کے پیدا کردیے کہ عوام کا نظام پر سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ گیا۔ آمرانہ طرزِ حکمرانی نے پاکستان کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تحریر: زاہد حسین ڈونلڈ ٹرمپ کی جس کال کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا...
سپارکو نے پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو نے کہا پاکستان کے چاند روور کے لیےنام تجویز کرکےتاریخ کا حصہ بنیں ۔ بہترین نام تجویز کرنے والےکوایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا چاند روورمشن دوہزاراٹھائیس میں روانہ ہوگا خیال رہے پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا چاند روورمشن 2028 میں روانہ کرے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘کیوب آئی قمر’ چاند کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کہ افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے فخر زمان کی جگہ بابرعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریگولر اوپنرفخر زمان پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہیں۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق وہ 20 منٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے کریز پر آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند اوپنر فخر زمان پٹھوں کی موچ کا شکار ہوگئے تھے۔
اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے عبوری حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ غیرقانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے اور افغان باشندوں کے ساتھ روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کیں حالانکہ بین الاقوامی تعاون بہت کم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیرملکیوں کی واپسی کا عمل 2023 میں شروع کیا گیا، جس...

بدلتے بین الاقوامی منظر نامے اور عالمی و علاقائی تعلقات متوازن رکھنے کیلئے کثیر جہتی ڈپلومیسی ضروری قرار
اختتامی کلمات میں خالد رحمٰن نے کہا کہ اگرچہ 1945ء کے بعد سے عالمی نظام میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن بنیادی حکمرانی کا طریقہ کار جو قومی مفادات پر مرکوز ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار طویل مدتی استحکام کیلئے پائیدار ماڈل فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان اور روس کی ارتقائی مشغولیت کے طریقے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حکمرانی کے ایک متبادل طریقہ کار کی ضرورت ہے، جو انسان پر مرکوز ترقی، منصفانہ عالمی پالیسیوں اور ایسے جامع کثیر الجہتی اصولوں کو ترجیح دے، جو ابھرتی ہوئی طاقتوں اور مختلف علاقائی مفادات کو جگہ دے سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی نظام میں رونماء ہوتی تبدیلیوں کے...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی دوسری جانب پاکستان کے لیے بری خبر ہے کہ جارح مزاج بلے باز فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے کیوں کہ وہ دوران فیلڈ زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ رولز کے مطابق اگر میچ کی پہلی اننگز 6 بجے ختم ہوتی ہے تو فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے اور انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ نیشنل...
کراچی (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے 321 رنز کاہدف دیدیا،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320 رنزبنائے ۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم 73 رنز پر نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ، نسیم شاہ نے دو وکٹیں...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔ ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔ یادرہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔ جنوبی ایشیائی شہری...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے،...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں بحرین کے 11 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں شمسی توانائی کو اپنانے کے عمل میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافہ ہوا ہے جس کی حوصلہ افزائی پینل کی قیمتوں میں کمی اور گرڈ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہوتی ہے تاہم حکام کو گرڈ کی جدید کاری کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شمسی اتار چڑھاو کو منظم کیا جا سکے اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے پاکستان شمسی توانائی کو اپنانے میں غیر معمولی اضافے کا سامنا کر رہا ہے جو بنیادی طور پر سازگار نیٹ میٹرنگ پالیسیوں کے ذریعے ہوا جیسا کہ رینیوایبل فرسٹ رپورٹ”پاکستان میں عظیم شمسی رش“میں روشنی ڈالی گئی ہے.(جاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مطابق ان کے لیے وہاں با عزت روزگار کے مواقع زیادہ ہیں۔ وہ وہاں اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب پیسے کما رہے ہیں جو ان کے لیے پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔ ان افراد کی تنخواہیں ماہانہ دو سے تین ہزار ملائیشین رنگٹ کے درمیان ہیں (ایک ہزار رنگٹ تقریبا ساٹھ ہزار روپے کے برابر بنتے ہیں)۔ چونکہ ہم سیاح تھے اس لیے ہمارا زیادہ تر واسطہ کیشیئیر، بیروں، چوکیداروں اور صفائی ستھرائی کے عملے سے ہی پڑنا تھا۔ بہت سوں کو ان کی کمپنی کی طرف سے رہائش اور دو وقت کا کھانا بھی مل رہا ہے۔ وہ اپنی...
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بیلجیئم میں ایشین کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد بیلج کونسلر محمد ناصر اور لیڈیا نے اگلے چھ سالوں کے لیے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق کونسلر ناصر اور میڈم لیڈیا جو کہ بیلجیئم کی قومی پارلیمنٹ کی رکن بھی ہیں نے برسلز کے میئر فلپ کلوز اور پولیس چیف برسلز مچلز گویلڈ سے باقاعدہ حلف لیا۔اس موقع پر محمد ناصر نے برسلز کی بہبود اور برسلز کی عوام کے لیے ممکنہ سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں برسلز کی معروف شخصیت ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری زاہد رضا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا...
کراچی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے۔پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤںکے گھر چلتے ہیں۔ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں۔قبل ازیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔الشرق اور امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے...
فوٹو بشکریہ نیویارک میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے اصولوں پر کار بند ہے، پاکستان یو این کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ’سمٹ آف دی فیوچر‘ کے انعقاد کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقاتوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم جسے دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے، یہ گراؤنڈ پاک، بھارت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 25 سے 30 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا اسٹیڈیم اس سے قبل 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل سمیت آئی سی سی کے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔ اپنی مخصوص "رنگ آف فائر" فلڈ لائٹس کی وجہ سے مشہور یہ اسٹیڈم آنے والے ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ View this post on Instagram ...

وزیراعظم شہباز شریف سے بحرینی پارلیمانی وفد کی ملاقات،پاکستان اور بحرین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کی مجلس النواب (Council of Representatives) کے اسپیکر احمد بن سلمان ال مسالم کی قیادت میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، تجارتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا عزت مآب حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے کو عوامی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ وزیراعظم نے بحرینی سرمایہ کاروں کو...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔ بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلامی بینکنگ سروس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ پورے صوبے...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔ تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے: بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔ 12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔ اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔ وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم...
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ کے ساتھ بھارت عملی طور پر بھی آزاد کشمیر میں بدامنی کے لیے متحرک ہے اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے کچھ لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے حوالے سے ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، ہم نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہے، بچت کو فوکیت دی ہے، اب حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے بجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، بیانیے کی جنگ کے...
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں انہوںنے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔زرداری نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم...
(سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ، خطاب صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے ۔اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان:ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری...
آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامورکی شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی...
کراچی/ اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے۔ پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤںکے گھر چلتے ہیں۔ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں ہے،ان کی جماعت...
آسمان کی نامہربانیوں اور قدرتی آفتوں سے محفوظ رہنے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ قوم اﷲ و تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے، اجتماعی توبہ و استغفارشاید ابر کرم کا باعث بن جائے۔ گو موسمیات والوں نے آیندہ چند دنوں میں بارشوں کی خبر دی ہے مگر یہ خبریں ہم پہلے بھی سنتے رہتے ہیں ، اگر ملک کے چند حصوں میں بارش ہو بھی گئی تو باقی زمینوں کا کیا بنے گاجہاں فصلیں بارش کی منتظر ہیں۔ شہروں میں بیٹھ کر آپ اس اذیت کا اندازہ نہیں کر سکتے جو دیہات میں کسانوں پر گزر رہی ہے ۔ خشک سالی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ مگر افسوس کہ موسم پر کسی کا اختیار...
میڈیا کے مطابق ضلع کرم کی لوئر تحصیل میں ایک بار پھر نامعلوم شرپسندوں نے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان لے جانے والی 100 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق جب کہ پولیس اہلکار اور کمسن بچی سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد کو گاڑیوں سے سامان لوٹ کر لے جاتے ہوئے اور سامان سے لدے ایک ٹرک سے آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بالخصوص قبائلی اضلاع کے لوگ امن کے لیے ترس رہے ہیں۔ ان قبائلی اضلاع...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف سے امریکا کی پاکستان میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی...
سٹی42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہِ خوارج) اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم...
میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے...
نیویارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے آگاہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین ڈالر ماہانہ فراہمی کی تجدید کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں بھیجے گئے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے...

سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
سعودی عرب نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کو سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں بھیجے گئے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے اپنے خط میں پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز ماہانہ فراہمی کی تجدید کے بارے بتایا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی...
پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے قمری روور مشن کا نام دینے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ مقابلے کے فاتح کو میں 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے کے لیے تیار تفصیلات کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا مون روور مشن سنہ 2028 میں روانہ کرنے والا ہے۔ شہریوں کو نام کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انٹری کو نقد انعام دیا جائے گا۔ گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘iCUBE-Qamar’ چاند کے گرد چکر...
اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews wetalk چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی خوشخبریاں عمار مسعود گیلپ سروے محسن نقوی ملکی معیشت وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ’’علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم موقع ہے، پاکستان چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے کیلئے قدرتی تجارتی راہداری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی طویل قید کے دوران گوادر پورٹ کا چین سمیت دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر تصور کیا، سی پیک اور...
پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی منگل کی علی الصباح...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اور معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ اور حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا۔ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔ اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...