اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارت اور خوارج ملوث ہیں: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری--فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔
برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیونگ کی۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا، گورنر سندھ
برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کا وقار اور عزت برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا۔ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار ناصرف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں بلکہ معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کا قیام پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک بڑا اقدام ہے، جو ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرے گا۔
کامران ٹیسوری نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ناصرف ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے حقیقی سفیر بھی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو وہاں کے قوانین کی پاسداری کے ساتھ اپنی اعلیٰ اقدار اور ثقافت کا عملی نمونہ پیش کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت ان کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینے کو اتحادِ رمضان کے طور پر منانا چاہیے تاکہ پاکستان کے استحکام اور روشن مستقبل کے لیے ہم سب متحد ہو کر کام کریں۔