پاکستان افغانستان سے دہشتگردی کا مقدمہ سلامتی کونسل میں لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہِ خوارج) اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری اقدام کر رہا ہے، دہشت گردی پوری دینا کے لیے بڑا چیلنج ہے، مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
اس سے قبل نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نےکہا کہ افغانستان سے مسلسل دراندازی ہو رہی ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت
اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی درست: ہائیکورٹ، انٹرا کورٹ اپیل خارج
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا اقدام درست قرار دے دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا نے موقف اپنایا کہ نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کا وزیر اعظم کے پاس صوابدیدی اختیار ہے۔ اسحاق ڈار بطور نائب وزیر اعظم اختیارات استعمال نہیں کر رہے، اسحاق ڈار بطور نائب وزیر اعظم کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جائے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، استدعا ہے کہ سنگل بنچ کا ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔