Jasarat News:
2025-02-21@12:40:45 GMT

ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے‘لیاقت بلوچ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی ہے،حکومتیں ہر اعتبار سے برائے نام ہیں، ملک پر اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کا راج ہے، حکمران اپنے پروٹوکول اور ارکان کو خاموش رکھنے کے لیے بھتا خوری میں اضافے تک محدود ہیں۔لیاقت بلوچ نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب اور منصورہ میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی سے ملاقات، دیر، چترال، بونیر اور بلوچستان کے سیاسی رہنما ئو ں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وحدت اور عوام کا اعتماد آئین پر عمل، آزاد عدلیہ کے وجود اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی ممکن ہے۔ بارکھان (بلوچستان) میں ایک بار پھر غریب محنت کش مسافروں کی شناخت کرکے لرزہ خیز قتل بدترین دہشت گردی اور قومی المیہ ہے۔ بے گناہ انسانی جانوں کے قاتل پوری قوم اور امن کے دشمن ہیں، ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی قیادت، ریاستی اداروں،سیکورٹی اداروں کو ازسرنو مل کر قومی ایکشن پلان پر اتفاق کرنا ہوگا اور ماضی کی غلطیوں اور مجرمانہ اقدامات سے اجتناب کرنا ہی قومی سلامتی کے لیے مفید ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں، زراعت زبوں حالی کا شکار ہے،وفاق اور صوبوں کے درمیان تصفیہ طلب امور پر کشمکش بڑھ رہی ہے، عوام کو جان، مال، عزت کا تحفظ حاصل نہیں، صرف گزشتہ 3 سال کے دوران مہنگائی میں 3 گنا تک اضافہ ہوچکا ہے، آخر حکومت کس معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے؟، مرکزی، صوبائی حکومتیں صرف اور صرف اقتدار انجوائے کررہی ہیں اور حکمران ماڈلنگ کے شوپیس بننے پر خوش ہیں، مقتدر حکمران طبقوں کا رویہ عوام میں بغاوت اور انارکی کے عمل کو تیز کررہا ہے، پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ کے عوام بلدیاتی شہری جمہوری حقوق سے محروم ہیں، بااختیار بلدیاتی نظام، وسائل کی منصفانہ تقسیم شہری حقوق کے تحفظ کا ذریعہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومتیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، نمائشی اعلانات اور دعوے اب عوام کو مطمئن نہیں کرسکتے۔لیاقت بلوچ نے پاکستان میں کرکٹ چمپئنز ٹرافی کے بڑے عالمی مقابلے کے انعقاد کو پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی سازشوں میں ناکام رہا، وزیرداخلہ اور حکومت نے پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھارتی سازشوں کا صحیح سدباب کیا، اِسی جذبے سے جموں و کشمیر پر بھارتی ناجائز اور غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان جرأت مندانہ کردار ادا کرے۔لیاقت بلوچ نے پی پی پی سندھ کے رہنما،رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قابل اور جمہوری اقدار کے علمبردار سیاسی رہنما تھے اور پی پی پی کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری کو تاحیات قائم رکھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر اس حوالے سے بہت ذمہ داری عائد ہوتی ہے، فتح کی وجہ سے ہی چاروں صوبے اور ملک بھر کے عوام خوشی میں ایک ہی جھنڈے کے نیچے آجاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں مجھے معلوم ہے وہ کہاں سے آئے مگر اس پر ہم بعد میں بات کریں گے کیونکہ چیمپئنز ٹرافی ابھی سر پر ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ ساری ٹیمیں بہت تیاری کے ساتھ آئی ہیں، پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینا چاہتے ہیں: رانا ثنااللہ
  • حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے: لیاقت بلوچ
  • عمران خان کے خطوط
  • کم عمری میں شادی سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں، مصطفی بلوچ
  • عالم اسلام کوامریکاو اسرائیل کیخلاف متحد ہو نا ہوگا ‘ لیاقت بلوچ
  • پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے
  • اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، فیصل واوڈا
  • ‎فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ