چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کمر کس لی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں بعد آئی سی سی کے کسی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے 3 انٹرنیشنل اسٹیڈیمز میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 1996 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جو مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
ایونٹ میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی ٹیم بھی منگل کی علی الصباح لاہور پہنچ گئی ہے جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔
8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت بھی شامل ہے جو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو کھیلے گی۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کی تیاریاں مکمل، محسن نقوی کی انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت
کراچی میں ایونٹ کے افتتاحی میچ کے لیے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے اور گراؤنڈ میں صرف اسی شخص کو داخلے کی اجازت ہو گی جس کے پاس ٹکٹ ہو گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کی پریکٹسافتتاحی میچ کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔
محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، کامران غلام، نائب کپتان سلمان علی آغا، طیب طاہر، عثمان خان، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کو دھچکاایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔ فاسٹ بالر لوکی فرگوسن پاؤں میں انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کو 15 رکنی اسکواڈ میں اس وقت تبدیلی کرنا پڑی تھی جب فاسٹ بالر بین سیئر پٹھوں کے کھچاؤ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کے اسٹیڈیمز میں بھارت کے جھنڈے کیوں نہیں لگائے گئے؟
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا یہ ایونٹ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دبئی ایک نیوٹرل ویونیو کے طور پر بھارت کے میچز کی میزبانی کرے گا۔
ایونٹ میں شامل تمام 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اےگروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ بیگروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔
ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 4 اور دوسرا 5 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
فائنل مقابلہ پاکستان میں کس صورت میں ممکن؟بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ دوسری صورت میں فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد کئی برس تک پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان سے بہتر میزبان کوئی اور ہو نہیں سکتا تھا، ایان بشپ
سال 2014 میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ملک میں سیکیورٹی صورتِ حال بہتر ہونا شروع ہوئی اور پھر 2019 میں پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی۔ بعدازاں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں افتتاحی میچ کی میزبانی کے لیے کی ٹیم
پڑھیں:
کیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں نیشنل اسٹیڈیم خالی ہے؟
پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا ہے۔
ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔ لیکن کیا مقامی لوگوں کو بتانا بھول گئے ہیں کہ یہاں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز ہو رہے ہیں؟ تماشائی کہاں ہیں؟
Great to see the champions trophy being played in Pakistan .. First major event since 1996 .. Have they forgotten to tell the locals it’s on .. Where is the crowd ?? #ChampionsTrophy2025
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 19, 2025
مائیکل وان کے ٹوئٹ کرنے کی دیر کی تھی کہ صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل دیا گیا، شائقین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جس میں لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے جو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے لکھا کہ لوگ یقیناً جانتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلے جا رہے ہیں، مگر یہ مقامی لوگوں کے کام کرنے کا وقت ہوتا ہے چند گھنٹوں میں آپ کو اسٹیڈیم بھرے ہوئے نظر آئیں گے، آپ پریشان نہ ہوں۔
um Vaughan bhai, the locals definitely know, but the locals also have jobs. It is working hours in Karachi right now. You’re going to see a packed stadium in a few hours, don’t worry ????????#PAKvNZ #ChampionsTrophy https://t.co/J9dTEQhcJ1
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 19, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کے باہر کھڑے ہیں اور اندر جانے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’کراچی والے آ گئے‘۔
Karachi walay AA GAYEE ❤️????????????????????????#PAKISTANCRICKET #ChampionsTrophy2025 jui pic.twitter.com/glj7d19igm
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 19, 2025
عمران صدیقی لکھتے ہیں کہ ابھی بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر عوام کی طویل قطاریں ہیں۔
Still long Queues Outside National Stadium pic.twitter.com/ecYKE45yvM
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) February 19, 2025
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی ڈے نائٹ میچ بدھ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔
پاکستان اپنے اگلے 2 گروپ میچز 23 فروری کو انڈیا کے خلاف دبئی میں اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے
گروپ مرحلے کے 3 میچز کراچی میں، 3 میچز لاہور میں اور 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انڈیا کی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز دبئی میں کھیلے گی۔
پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا، جبکہ لاہور 5 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اگر انڈیا کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہو پائی تو پھر9 مارچ کو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا بصورت دیگر یہ فائنل دبئی میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی مائیکل وان