راکھی ساونت کا 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی خرچ پر 20 افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے بھیج رہی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی شہریوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے وقف کریں گی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا پس منظر سے ہو۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
راکھی ساونت اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور وہیں سے منتخب افراد کو عمرے پر روانہ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عمرے پر جانے والوں میں کھانا اور احرام بھی تقسیم کیے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں ان کو لوگوں کو عمرے پر بھیج رہی ہوں اس لیے تھوڑی نروس بھی ہوں بس اللہ میرے اس نیک کام کو قبول فرمائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت کو عمرے پر
پڑھیں:
کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
مشہور کامیڈی ڈرامہ فرنچائز ’کھچڑی‘ کی تیسری فلم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
معروف بالی ووڈ پروڈیوسر جمن داس مجیتھیا نے مشہور مزاحیہ فلم سیریز ’کھچڑی‘ کے تیسرے حصے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔
یہ اعلان انہوں نے ہدایتکارہ و میزبان فرح خان کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران کیا، جہاں وہ ’کھچڑی‘ کی پچیس سالہ شاندار تاریخ کو یاد کر رہے تھے۔
جمن داس نے بتایا کہ ’کھچڑی‘ کا آغاز 2002 میں ایک ٹی وی شو کے طور پر ہوا تھا، جس نے اپنی انوکھے مزاح اور دلچسپ کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اب 25 سال مکمل ہونے پر، اس فرنچائز کا تیسرا حصہ 2027 میں پیش کیا جائے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پہلی فلم Khichdi: The Movie کو ایک بار پھر ریلیز کیا جائے گا، اور یہ ریلیز ہنسی کے عالمی دن یعنی 4 مئی 2025 کو ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، تاکہ شائقین ایک بار پھر اس کلاسک فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔
’کھچڑی 3‘ کی خبر نے اُن مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے جو اس مزاحیہ ڈرامے سے بچپن کی یادیں رکھتے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کرداروں کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔