چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
کراچی: پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ سے قبل ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکے طیارے فلائی پاسٹ مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کریں گے۔
اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ چیمپیئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ دبئی میں کھیلے گی۔
پاکستان اس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جس کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا یہ ایونٹ اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کہ پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار آئی سی سی کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے اور وہ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
دوسری طرف پاکستان آج تک چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کو ہرانے میں ناکام رہا ہے، اس بار شائقین کرکٹ یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں کہ کیا پاکستان ہوم گراونڈ پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اس کی جیت کا یہ تسلسل ختم کرنے میں کامیاب ہوگا یا نہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان نے بھرپور انتظامات کررکھے ہیں اور اس بین الاقوامی ایونٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا کام ریکارڈ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا جس کے بعد یہ دو گراونڈز چیمپیئنزٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
ایونٹ کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ شروع میں ہی بھارت کی ہٹ دھرمی سے تنازع کا شکار رہا، بھارت اپنے میچز پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر مصر رہا جس کے بعد اس کے میچز کے لیے پاکستان کے بجائے دبئی کا انتخاب کیا گیا۔
آج سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی، راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم حمایت میں اپنا ویڈیو جاری کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟
راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کے پیچھے ٹی وی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آرہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال