برسلز، پاکستانی نژاد محمد ناصر نے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)بیلجیئم میں ایشین کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد بیلج کونسلر محمد ناصر اور لیڈیا نے اگلے چھ سالوں کے لیے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق کونسلر ناصر اور میڈم لیڈیا جو کہ بیلجیئم کی قومی پارلیمنٹ کی رکن بھی ہیں نے برسلز کے میئر فلپ کلوز اور پولیس چیف برسلز مچلز گویلڈ سے باقاعدہ حلف لیا۔اس موقع پر محمد ناصر نے برسلز کی بہبود اور برسلز کی عوام کے لیے ممکنہ سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں برسلز کی معروف شخصیت ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری زاہد رضا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد ناصر کی کاوشوں کو سراہا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کیلئے خوشخبری
سٹی 42 : پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیزاورانسپکٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے جلدپروموشن بورڈ منعقد کرنےکا حکم دے دیا ، ڈی ایس پی سے ایس پی اور انسپکٹرسے ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔
24 ڈی ایس پیز اور 260انسپکٹرز کی اگلےعہدوں پرترقیوں کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں، اس کے علاوہ 1998کے 24 پروبیشرز انسپکٹرز کو ایس پی کےعہدے پر ترقی دینے کیلئے کریمنل ریکارڈ و دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ 260 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دینے کیلئے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
انسپکٹرزکیخلا ف شوکاز نوٹس، چارج شیٹ ،ایف آئی آر،اینٹی کرپشن کیس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ڈی ایس پیزمحمدنواز،اصغرعلی،سلیم حیدرشاہ ،فرخ جاوید کا کریمنل ریکارڈطلب کیاگیا، اس کے علاوہ عمران شریف ٹیپو، احسان الہٰی، فاروق احمد، رضوان یوسف، زکریایوسف، محمد عثمان ، معظم علی سمیت دیگر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔
انسپکٹرزمیں عامرمشتاق ،عرفان عالم،خرم گل،ساجد نذیر ، آصف اقبال، عدنان مظفر، اسد بخاری،علی ندیم جعفری، منیر احمد خان، مدثر اللہ خان، آصف عطا، سید علی اجود، نصراللہ چھٹہ، مجاہد حسین،نبی بخش بٹ، عرفان اسلم ، محبوب اقبال، محمد علی بٹ، ریخان انور اور محمد اختر و دیگر کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید