چیمپئنز ٹرافی: فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کہ افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے فخر زمان کی جگہ بابرعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے جانے والے چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں ریگولر اوپنرفخر زمان پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہیں۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق وہ 20 منٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے کریز پر آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند اوپنر فخر زمان پٹھوں کی موچ کا شکار ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہ جتوانے اور اپنے انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم پہنچے تو ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پویلین بوجھل قدموں کے ساتھ جاتے دکھائی دیے۔
فخر ڈریسنگ روم پہنچتے ہی سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر فخر زمان نے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے۔
فخر زمان نے لکھا کہ بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔