وزیراعظم کی ٹرمپ انتظامیہ سے کام کرنے کی خواہش کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامورکی شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور بشمول دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج (ایف اے کے ) سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے۔
"دنیا نیوز" کے مطابق منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے، لندن کے دورے میں نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا
مزید :