WE News:
2025-02-20@20:05:50 GMT

پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں

پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے قمری روور مشن کا نام دینے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ مقابلے کے فاتح کو میں 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

تفصیلات کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا مون روور مشن سنہ 2028 میں روانہ کرنے والا ہے۔

شہریوں کو نام کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انٹری کو نقد انعام دیا جائے گا۔

گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘iCUBE-Qamar’ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے چین کے Chang’e 6 مشن کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائٹ ہینان میں چین کے وینچانگ اسپیس سینٹر سے بھیجا گیا تھا جس سے پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ چاند کی پہلی تصویر کب بھیجے گا؟

شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) کی طرف سے تیار کردہ iCUBE-قمر سیٹلائٹ چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے 2 آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

یہ دنیا کے پہلے مشن کا حصہ بھی بن گیا جس کا مقصد چاند کے دور سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان چاند پر پاکستان چاند مشن پاکستان چاند مشن کا نام پاکستان لونر مشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چاند پر پاکستان چاند مشن پاکستان چاند مشن کا نام پاکستان لونر مشن پاکستان چاند کے لیے

پڑھیں:

پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست ، لارجر بینچ کی استدعا

 

پیکا ترمیمی ایکٹ آزادیٔ صحافت پر حملہ اور غیرآئینی و غیرقانونی ہے، درخواست
کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک

پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا۔دورانِ سماعت ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جسٹس انعام امین منہاس ہی لارجر بینچ بنانے کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کب مقرر ہے ؟وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں 2ہفتے کے لیے کیس ملتوی ہوا تھا۔ اتھارٹی اور ٹریبونل حکومت تعینات کرتی ہے ہٹا بھی سکتی ہے ان میں کوئی آزادی نہیں ہے۔پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، عدالتی جائزہ لیا جائے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے۔ یہ قانون حکومتی سنسرشپ کو لا محدود اختیارات دیتا ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ پاکستان میں ڈیجیٹل حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ پیکا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کا فخر ہیں، عطا تارڑ
  • فلپائن: مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
  • مچھروں کا شکار کرنے پرنقد انعام کا اعلان
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع ، کرنا کیا ہوگا؟
  • چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
  • سپارکو: پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان 
  • پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا، سپارکو نے نام رکھنے کیلیے مقابلہ شروع
  • پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان
  • پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست ، لارجر بینچ کی استدعا