2025-04-16@19:27:38 GMT
تلاش کی گنتی: 796
«قتل کیس میں»:
(نئی خبر)
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ شریک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 4 کے روبرو مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمام پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم ارمغان سے اب تک کیا تفتیش ہوئی ہوئی ہے، پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کی جائے۔ مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔ ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ طاہر رحمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم...
کراچی: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی. مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کو عدالت پہنچایا گیا۔تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرانا ہے. ایف آئی اے و دیگر اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں. ملزم نے انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔ارمغان کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس کے معاملے پر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل، رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور نبیل گبول شامل ہیں، ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی نے مصطفی عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔داخلہ امور کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور انسداد منشیات فورس اے این ایف کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ نصیرآباد پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔ ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عینی شاہد نے (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا جب کہ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ عینی شاہد کے مطابق نیو ائیر پارٹی پر مصطفیٰ عامر کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا اور مصطفیٰ نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی جب کہ نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا۔عینی شاہدکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں...
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم ارمغان کے شریک ملزم شیراز نے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں زیرحراست ملزم شیراز کا اعترافی بیان قلمبند کرنا ہے، عدالت درخواست منظور کرکے بیان قلمبند کرلے۔...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ نے تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامرقتل کیس کے معاملے پرایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹرفنانشل ٹیرارزم ونگ تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے مذکورہ کیس کے تناظر میں مالی امورسے متعلق بینکوں اورمالی اداروں کو ریکارڈ فراہمی کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اے ایم ایل اورسائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرکراچی کے اہل کار مشترکہ تحقیقات بھی کریں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے احکامات پرسائبر کرائم کے3 افسران پرمشتمل تحقیقاتی ٹیمم بھی قائم کی گئی ہے۔
کراچی: دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے ننھے صارم کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقتول صارم کےوالدین کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے باہر احتجاج، پولیس اہلکاروں نے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کم سن صارم کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ننھے صارم کے قاتل / قاتلوں کو گرفتار نہیں...
مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کے شاہانہ طرز زندگی اور اپنے دوست مصطفیٰ عامر کے قتل تک کے حیران کن واقعات کی تفصیل بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کراچی کے خیابان مومن کے ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے جبکہ بنگلے میں 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے منشیات منگوانے پر 2019...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
---فائل فوٹوز پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے گواہ ملزم شیراز کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت میں ملزم شیراز نے بیان میں کہا ہے کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو میرے سامنے لوہے کی راڈ سے قتل کیا، لاش ٹھکانے لگانے کے لیے مجھے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ بلوچستان لے کر گیا، میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم شیراز نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ مصطفیٰ قتل کیس، ملزمان نے واردات کس طرح...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملزم شیراز نے اعترفِ جرم سے انکار کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم شیراز نے بیان دیا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔ ملزم کے بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم شیراز کی اعترافی بیان کی درخواست مسترد کردی۔ دوران سماعت ملزم شیراز نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)کراچی ڈیفنس میں مصطفی عامر کو کیسے قتل کیا گیا،ملزم ارمغان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا جہاں 30 سے 40 لوگ کام کرتے تھے،شیراز نامی شخص ملزم ارمغان کا بچپن کا دوست تھا۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی تھی جس میں رات 12 سے 3 بجے تک شیراز بھی موجود تھا۔ پارٹی سے قبل زوما نامی خاتون بھی ارمغان کے بنگلے پر آئی مگر تلخ کلامی کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے۔ملزم ارمغان کے بنگلے میں 30 سے...
کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے ساحر حسن کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سینئر اداکار نے اس معاملے کو ایک ’’سوچی سمجھی سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ ساجد حسن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’میرے بیٹے ساحر کو زدوکوب کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔ یہ دوسری بار ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ کیا میں اسے اتفاق کہوں یا سازش؟‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چار سال قبل بھی اسی طرح کی کوشش...
فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان نے واردات کس طرح انجام دی؟ کب کیا ہوا؟ ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ کی تفصیلات ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں بنگلے میں کال سینٹر چلاتا ہے، کال سینٹر میں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے ہیں، ملزم کی ماہانہ آمدن کروڑوں روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئِے تھے، 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے، بیرونِ ملک سے منشیات منگوانے پر 2019ء میں کسٹم نے ارمغان پر مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کے مقدمے میں ملزم ارمغان نے ضمانت کروا لی...
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتارکرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گوجرہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے...
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ، ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی ، ملزم سے سنائپر،ایم پی گن،رائفل،نائن ایم ایم کی...
ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے مزید شواہد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم جلد ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام...
ولادیمیر زیلنسکی ‘ یوکرین کا مقبول صدر ہے۔ بنیادی طور پر اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہے۔ ڈراموں اور فلموں میں درمیانے درجہ کا جگت باز اور کامیڈین تھا۔ 2019 میں یوکرین میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں زیلنسکی نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ وہاں کے شہریوں کے لیے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ 2022 میں متعدد وجوہات کی بنا پر روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ صرف ایک وجہ عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ زیلنسکی ‘ اپنے ملک میں نیٹو کے ذریعے ‘ ایٹمی میزائل لگانے پر تیار ہو چکا تھا۔ یعنی یوکرین‘ روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا تھا ۔ سب لوگ یہ بھی بھول گئے کہ...
کراچی: مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی اور وہاں سے مزید شواہد جمع کرے گی۔...
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف وکیل کو دھمکیاں دینے کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری پولیس کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف سیف ایڈووکیٹ نامی وکیل کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔ مدعی کے مطابق ملزم ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش ہونے پر انہیں دھمکیاں دی تھیں۔ مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ 22 اپریل 2024 کو ملزم ارمغان نے واٹس ایپ پر انہیں میسجز کیے تھے اور دھمکی دی تھی کہ اگر کیس سے پیچھے نہ ہٹے تو انہیں قتل کردیا جائے گا...
لندن: ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا برطانیہ پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی امداد کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ کسی بھی امداد کے لیے امریکی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا امریکا کے دورے کے بعد زیلنسکی برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے...
مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا، صوبائی وزیرداخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، گورنر سندھ ڈمپر حادثات میں گورنر سندھ کا مرنے والوں کے لواحقین کوایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان، روزانہ قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا، پر یس کانفرنس گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی...
کراچی میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ زین مری بھی منشیات کی خریداری میں ملوث نکلا۔ گرفتار ملزم ساحر حسین کی تفتیش کے دوران شاہ زین مری کا نام سامنے آیا ہے، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کی مزید گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کے دھندے میں خوشحال گھروں کے نوجوان بھی ملوث پائے گئے ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پر شکنجہ کس رہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس ٹھیک سے ہینڈل ہوا تو منشیات کا...
لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے ملازمین کے بیانات کے علاوہ بھی ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا کہ مصطفیٰ قتل کیس میں ہم اغوا اور قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کیس کو 8 سے 10 دن میں ٹریک کیا گیا، ہمیں تفتیش میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، ارمغان کے ملازمین کے 164 کے تحت بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ ارمغان کیخلاف گاڑی کی خرید و فروخت پر شہری کو گھر بلاکر تشدد کرنے کا مقدمہ درج ملزم ارمغان اپریل 2024 سے مقدمے میں مفرور تھا، وکیل مدعی نے ملزم...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ’ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔‘ واضح رہے جمعہ کو واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ دونوں صدور کے درمیان گرما گرمی کے بعد ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس میں...
ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے لیے ابھی بھی ناگزیر ہے، تلخ ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی کا پہلا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔ گزشتہ روز (جمعے کو) واشنگٹن میں امریکہ...
صدر مملکت کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد،غریبوں ور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام نے صدرک مملکت نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔رمضان تزکیہ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقوی، اخلاص اور قربِ الہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔رمضان میں غربا و مساکین کی حاجت روایی کریں، معاشرے میں ایثار...
فوٹو: جنگ بنوں میں قتل کے اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان میں گرفتار کرلیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق این سی بی انٹرپول نے 11 سال سے مطلوب ملزم شاہد خان کو پشاور پہنچا دیا۔ ملزم شاہد خان کو ایف آئی اے امیگریشن پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کے خلاف سال 2014 میں قتل کی دفعات کے تحت بنوں میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ قتل کیس کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارترجمان ایف آئی نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیوروز انٹرپول کی کارروائی کے بعد قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان...
میرپور خاص کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تھانیدار (ایس ایچ او) کیخلاف بڑا فیصلہ دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص نے ڈاکٹر شاہنواز پر پولیس مقابلے اور اسلحے کی برآمدگی کی ایف آئی آر خارج کردی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جھوٹی ایف آئی آر داخل کی، سابق ایس ایچ او سندھڑی نیاز کھوسو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوول آفس میں ہونے والی تلخی پر اُنہیں معافی مانگنی چاہیے۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ "صدر زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے اور میٹنگ اس طرح ختم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔” خیال رہے کہ جمعے کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اُس وقت اوول آفس میں نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ بیٹھے تھے جب صدر ٹرمپ، نائب صدر اور یوکرینی صدر کے درمیان یوکرین جنگ کے معاملے پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان تکرار کے بعد امریکہ اور یوکرین...
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔ ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ارمغان کے منی...
---فائل فوٹوز مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر سائبر کرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے حکام کے مطابق سی آئی اے نے ارمغان کے گھر سے تحویل میں لیے گئے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے کر دیے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق آئی جی نے ملزم کے مالیاتی فراڈ سے متعلق ایف آئی اے کو خط لکھا تھا، سی آئی اے کی جانب سے ملنے والے تمام شواہد، کیس پراپرٹی کا فرانزک کرایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس کے تفتیشی افسر سے پیشرفت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوول آفس میں ہونے والی تلخی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ صدر زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے اور میٹنگ اس طرح ختم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے.(جاری ہے) یوکرینی صدر کے دورہ واشنگٹن کے دوران توقع کی جارہی تھی کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیئے جائیں گے جس کے تحت یوکرین سے معدنیات نکالنے کے معاہدے پر دستخط ہونگے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزبیان میں معدنیات سے متعلق معاہدے کو یوکرین...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )یوکرینی صدرزیلنسکی نے صدرٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے کسی قسم کی معافی کے پابندنہیں ہے خاص طور پر اس لیے کہ انہوں نے کوئی ایسی غلطی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں معافی مانگنی پڑے امریکی نشریاتی ادارے” فاکس نیوز“ سے انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وہ صدر اور امریکی عوام کا احترام کرتے ہیں اور یوکرین ان کی حمایت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا امریکہ کے ساتھ کیف کے تعلقات کو یقیناً بچایا جا سکتا ہے خاص طور پر چونکہ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جو دو...
سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب امریکی صدر یوکرینی صدر سے کچھ تلخ سوالات کرتے ہیں جس کے جواب میں ولادیمیر زیلنسکی بولے؛ جنگ کے دوران سب کو مسائل ہوتے ہیں، آپ کو بھی ہوئے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان ایک سمندر ہے اور ابھی آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہوگا، جس پر صدر ٹرمپ...
معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں محکمۂ پراسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164 کے مکمل بیانات کی تفصیل سامنے آگئی گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل نہیں دیکھی تھی، محکمۂ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے۔محکمۂ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔محکمۂ پراسیکیوشن نے مزید کہا ہے کہ کیس میں اب...
اولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ہلاک ڈاکوں نے چند روز قبل شہری کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہوگے، ملزمان کا فائر کانسٹیبل وسیم عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت سلمان اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، ملزمان نے...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدر نے بھی معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے کہ مکالمے کے دوران یوکرینی صدر نے کسی بات پر امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چیخیں مت‘، جس پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’جے ڈی وینس چیخ نہیں...
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے جس سے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔ روس کے ساتھ جنگ بندی پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے۔ اس دوران صدر زیلنسکی نے متعدد بار جواب دینے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا۔ نتیجتاً، ٹرمپ انتظامیہ نے باقی مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے روانہ کر دیا اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی۔ وائٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی اور تکرار پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کی ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں ایک "زوردار تھپڑ" لگا جو ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں یہ جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت عالمی حمایت کے بغیر اکیلی کھڑی تھی جبکہ حقیقت اس کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے کہنے پر وہاں سے روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے یوکرینی صدر سے سخت لہجے میں گفتگو کی۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی سے استفسار کیا کہ انہوں نے ابھی تک صدر ٹرمپ کا شکریہ کیوں ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ زیلنسکی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ امریکا کو احکامات دے سکیں اور انہیں بہت زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں:ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلائے جانیوالے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164کے مکمل بیانات کی کاپی موصول ہوگئی۔ عدالت میں دیے گئے بیان میں گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ارمغان نے جنوری سے پہلے 25 دن کی چھٹی دی تھی، نئے سال کی پہلی تاریخ پر ہم تین بجے دوپہر کو گھر آئے، ہم نیچے والے روم میں رہتے تھے اوپر جانے کی اجازت نہیں تھی، کھانا باہر سے آتا تھا اور بنگلے کا گیٹ ریموٹ سے کھلتا تھا۔گواہ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ 6 جنوری کو نو بجے رات کو ایک لڑکا آیا اور وہ اوپرچلا گیا، اس لڑکے کی شکل...
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی ممبر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کہا جا رہا ہے 22 سال کا لڑکا خود یہ سب دھندا کر رہا تھا، سمجھ سے باہر ہے کہ بغیر کسی سپورٹ کے 22 سالہ لڑکا سب کچھ کیسے کر رہا تھا۔آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کیس میں 500 سے زائد لیپ ٹاپ اِدھر اُدھر کیے گئے، کیس سے متعلق بہت سے کردار ملک سے فرار ہوگئے اور اب بھی ہو رہے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزامکراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو...
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔ تفتیشی حکام کی جانب سے کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے انکشاف کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ملزم ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو براہ راست کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ آج (بروز جمعہ) ملزم کے ڈیفنس کے گھر سے...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ہائی پروفائل انویسٹی گیشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ کیس میں اے این ایف، ایف آئی اے اور سائبر کرائم کو متحرک ہوجانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے وزیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر اعتراض کر دیا۔ نبیل گبول نے کہا کہ کمیٹی میں پی ایس ڈی پی 2025-26 بجٹ کی منظوری ہونی ہے، کم از کم سیکریٹری داخلہ تو کمیٹی میں موجود ہوں۔ اس پر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ہم دو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ موجود ہیں۔ کمیٹی میں...
راولپنڈی کی عدالت نے کم عمر گھریلو ملازمہ اقرا پر تشدد اور قتل کیس میں تیسری شریک ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نےتیسری ملزمہ روبینہ نوید کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے کہا کہ شریک ملزمہ نے کم سن گھریلو ملازمہ کو پڑوسی ہونے کے ناطے صرف اسپتال پہنچایا۔ ملزمہ روبینہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عدالت نے ملزمہ روبینہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی گھریلو ملازمہ اقرا پرتشدد اور قتل کیس کے مرکزی ملزمان راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ...
کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔ مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔ مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔ قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں مصطفی عامر کے 2 ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اپنے بیٹے ساحر حسن کے ملوث ہونے پر بول پڑے۔ ساجد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور میں مصطفیٰ عامر کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے میں نے مصطفیٰ کی والدہ کا پیغام سنا ہے مجھے نیند نہیں آ رہی، مصطفیٰ میرے اپنے بیٹے جیسا تھا۔ اداکار نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ انصاف ہو، ناصرف میرے بیٹے کے ساتھ بلکہ جتنے بھی خاندان اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں ان سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اُنہوں نے میڈیا اور لوگوں کی...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس جو کہ ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے ، اس کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، وفاقی حساس ادارےکےافسر ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈی آئی جی ساوتھ اور وفاقی حساس ادارے کے افسرکی جانب سے وزیراعلی سندھ کو کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی سندھ کو عدالت میں ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے...
مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلی ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفی عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلی ہاؤس بریفنگ کے...
کیس کی تفتیش کہاں تک پہنچی اور ملزمان نے کیا کیا بتایا؟ متعلقہ افسران طلب مصطفی عامر قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی، اعلیٰ حکام کی جانب سے سندھ حکومت سے ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت مانگی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے بعد سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی، کیس کی تفتیش کہاں تک پہنچی اور ملزمان نے کیا کیا بتایا؟اس حوالے سے صوبے اور شہرقائد کے تمام متعلقہ افسران کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بڑے راز اور نام اگلے تھے ، ایس ایس پی شعیب میمن ساحر...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، جس میں کئی انکشافات سامنےآئے ہیں۔ پولیس نے مصطفی عامر کے اغوا و قتل کیس میں مزید انکشافات کرتے ہوئے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔ پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری موبائل کی ٹکر سے بنگلے کا گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں...
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزمان کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے مزید 12 دن ریمانڈ کی توسیع کی استدعا کی گئی، انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) نے استدعا کی کہ تحقیقات فی الحال مکمل نہیں ہوئی، مزید ریمانڈ دیا جائے۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئی او کے مطابق ارمغان عرف آرمی شاطر اور عادی مجرم ہے، بار بار بیان بدل رہا ہے۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزامکراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر...
ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جا کر قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے،...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنا دی گئی، پولیس نے ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروادی۔نوٹیفکیشن کے مطابق واقعہ کی انکوائری کیلئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے۔ پولیس نے ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروادی۔رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر کی بازیابی کےلیے پولیس نے ارمغان کے گھر پر چھاپا مارا، اوپر کی منزل سے ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے...
کراچی: ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جاکر قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ ٹیم ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں دوستوں کے حوالے سے بھی چھان بین کرے...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتل خطا کیس میں نادرا کوایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2011 میں دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبد الرشید خانزادہ اور اہلیہ زرینہ پروین نے 2011 میں اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں زرینہ پروین اور اس کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر...
معروف اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیس سے توجہ ہٹانے کےلیے پھنسایا جارہا ہے، اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔بیٹے ساحر حسن کے منشیات کیس میں ملوث ہونے سے متعلق بیان دیتے ہوئے ساجد حسن نے کہا کہ پولیس کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ساحر سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، پولیس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ارمغان 1400 گرام منشیات ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ملزم ساحر سے خریدتا تھا, انٹیرو گیشن رپورٹ انٹیرو گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم ساحر حسن منشیات کی بڑی مقدار میں فروخت پر رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ گرفتاری پولیس نے غیر قانونی کارروائی...
ویب ڈیسک: مصطفی عامر قتل کیس میں ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونےو الی لڑکی مل گئی ہے۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر (آئی او) نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے، جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا۔ لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان بھی کرانا ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم بہت شاطر ہے، ہائی...
مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں ارمغان کی والدہ نے ملزم سے ملنے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کی والدہ کو روک دیا اور کہا کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے منع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی منظر سے غائب ہونے کے بعد بری ہوجائے گا؟ ملزم ارمغان کی والدہ نے بیٹے سے مخاطب ہو کر کہا کہ ارمغان میں نے آپ کے لیے وکیل کیا ہے، طاہرالرحمان اچھے وکیل ہیں یہ شاہ رخ جتوئی اور بلدیہ ٹان کا کیس بھی لڑچکے ہیں، وکالت نامے پر دسخط کردو آپ کو...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی۔ گواہ کے مطابق ہم نے پولیس کو خون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور موبائل نمبر لے کر چھوڑ دیا گیا تھا، پھر بعد میں پولیس نے ہمیں فون کر کے بلایا تھا۔ عدالت نے گواہ سے استفسار کیا کہ دیکھو ملزمان یہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر گواہ نے ملزمان...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت گواہ غلام مصطفیٰ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا ہم نے پولیس کو سچ سچ بتا دیا تھا، پولیس اسی رات ہمیں بنگلے پر لے کر گئی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشافمصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گواہ کے مطابق ہم نے پولیس کو خون کے نشانات دکھائے، پولیس ہمیں اس رات تھانے لے گئی اور...
فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2017ء سے ملزم نے جعل سازی سے حاصل ملین ڈالرز کی رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کی، جعل سازی سے حاصل رقم ڈیجیٹل اے ٹی ایم میں براہِ راست منتقل کی جاتی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
— فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نیشنل سینٹرل بیوروز انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کیا گیا تھا، بعد میں ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے خیبر پختون خوا پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، بینک نمائندے بن کر اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے والا گروہ گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم کے عملے نے ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم 7 سال سے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف 2018ء...
کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق ملزم کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ملزم ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو براہ راست کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع اس ضمن میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 2017 سے اب تک کا تخمینہ لگایا جائے تو ملین ڈالرز میں جعل سازی کی رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کی جاچکی ہے، بیرون ملک جعل...
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی اور ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا، ملزم ارمغان کی جانب سے عابد زمان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلسل اذیت میں رکھا جا رہا ہے، مجھے کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن...
لوئر دیر: کے پی پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو آج لوئردیر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم بسم اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بسم اللہ خان کی گرفتاری انٹر پول کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ کے پی پولیس کے مطابق لوئر دیر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ وارنٹ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کی گرفتاری پاکستان اور سعودی عرب کی ایجنسیوں کے مابین قریبی رابطے کے ذریعے ممکن ہوئی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس کے مطابق ملزم بسم اللہ خان پچھلے...
مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ بیٹے کے ملوث ہونے پر اداکار ساجد حسن کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی :معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس...
کراچی: انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں مصطفی عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کی بھی ہدایت جاری کردی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف ارمغان کے ملازمین کا 164 کا بیان اور شناخت پریڈ کرانی ہے۔ دورانِ سماعت وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے عدالت سے ملزم ارمغان کا وکالت نامہ سائن کرنے کی اجازت طلب کی جب کہ والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ میری بیٹے سے ملاقات کروائی جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے...
—فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کر دی۔ملزم ارمغان کی جانب سے عابد زمان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مسلسل اذیت میں رکھا جا رہا ہے، کھانا نہیں دیا جا رہا، 10 دن سے واش روم نہیں جا سکا ہوں، مجھے پولیس ریمانڈ پر نہ دیا جائے، پولیس والے مجھ پر ہنستے ہیں۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزامکراچی کی انسداد...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔ آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق...
کراچی: مصطفی قتل کیس کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم ارمغان کی والدہ نے اس سے ملنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ملزم کی والدہ کو ملنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ سکیورٹی رسک کی وجہ سے افسران بالا نے ملاقات سے منع کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس...
مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پولیس کے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کی فرد گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے جدید اسلحہ سے فائرنگ...
مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ڈیفنس میں واقع ملزم کے بنگلے پر پہنچی تو اندر موجود شخص نے دروازہ نہیں کھولا، سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا گیا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی، اوپر کی منزل سے ملزم نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، کیا ارمغان بھی...
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس شہر میں جرائم بھی بڑے نوعیت کے ہوا کرتے ہیں، جب بھی کوئی جرم سامنے آتا ہے تو وہ عام شہریوں کو جنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے، ایسا ہی ایک کیس مصطفیٰ عامر قتل کیس ہے جو حال ہی میں منظر عام پر آیا۔ اس سے قبل آپ کو یاد ہو گا ایک کیس نتاشا نامی خاتون کا بھی سامنے آیا تھا وہ بھی نشے سے جڑا کیس تھا اور یہ بھی، کیا نتاشا کی طرح ارمغان کو بھی ہم سب بھول جائیں گے؟ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس: منشیات کی خریدوفروخت میں بین الاقوامی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف مصطفیٰ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث...
غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا ڈی ایچ اے میں کرائے کے بنگلے کے باہر ہاؤس نمبر کے بجائے فرضی تختی لٹکاکر دھاک بٹھاتا مصطفی قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان انڈرورلڈ طرز پر ابھر کر سامنے آنے لگا ارمغان نے کال سینٹر آپریٹر سے ذاتی کال سینٹر کا مالک بننے کا سفر 7سال میں طے کیا،انڈرورلڈ شعیب خان،گینگ وارکے عذیربلوچ اوررحمان ڈکیت کی طرح اپنی دھاک بٹھاتا رہا، غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا، ڈیفنس میں کالی ویڈ امپورٹ کرنے اور بٹ کوائن کا کاروبار گینگ کے ساتھ بدمعاشی سے چلاتا رہا، حساس اداروں کی ناک کے نیچے...
کراچی: ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کسی نے رابطہ تک نہیں کیا، اگر انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کریں گے۔ ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا اور سفاکیت کے بعد حب لیجا کر اسی کی گاڑی سمیت جلا کر قتل کرنے کے حوالے سے مقتول کے والدین نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اعلیٰ حکام میں سے کسی نے بھی ان سے رابطہ تک نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سفاکیت کے ساتھ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے اس کے...