Islam Times:
2025-02-27@20:22:07 GMT

مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل

ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا کے بعد انسانیت سوز تشدد کے بعد بلوچستان لے جا کر قتل کیے جانے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے قتل کی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی قیص خان، ایس پی علینہ راجپر اور ایس پی اظہر جاوید شامل ہیں۔ ٹیم ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں دوستوں کے حوالے سے بھی چھان بین کرے گی، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس ایس پی قتل کی

پڑھیں:

حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کولاج فوٹو: فائل

رکن پارلیمنٹ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے حنیف عباسی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات جبکہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ انکے پاس وزارت تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کیلیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے کا انکشاف
  • عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری ،فیملی مقدمات ترجیح:عدالت عظمی میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • سانحہ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کا حکم
  • حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات: ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • سانحۂ بلدیہ فیکٹری، حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
  • انصاف کی فراہمی میں تاخیر، شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں خود کو آگ لگا لی