مصطفی قتل کیس میں ایف آئی اے متحرک، سندھ پولیس کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے
مزید شواہد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم جلد ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی
مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی اور وہاں سے مزید شواہد جمع کرے گی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان اور اس سے منسلک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ اس پیش رفت کے بعد کیس کی تحقیقات میں مزید نئے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایف آئی اے ارمغان کے
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کرانےکا فیصلہ
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ، ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی ، ملزم سے سنائپر،ایم پی گن،رائفل،نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔