مصطفی قتل کیس،آئی جی سندھ وزیراعلیٰ ہاؤس طلب
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلی ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفی عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے
بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلی ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔