2025-03-17@04:33:18 GMT
تلاش کی گنتی: 7839
«دل چسپی»:
(نئی خبر)
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائےگی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکا مزیدکہنا تھا کہ اس لیگ کا آغاز ایسے وقت ہوا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے جہنم رسید کیا۔ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے۔ دہشت گردوں کے ملک میں تقسیم پیدا کرنے کے حربوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ 2016ء میں ہم نے جس طرح پشاور میں اے پی سی بلائی تھی، اسی طرح اب بھی مل کر بیٹھیں گے اور پاکستان کو...
لاہور(نامہ نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ذائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفی ہوگئے۔ ان کا استعفیٰ پنجاب پولیس کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کیساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔میں ایک ایسے موڑ پر...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
اسلام آباد(این این آئی) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا۔جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گزشتہ روز غیر حاضری پر 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے مستند شواہد موجود ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں تھیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016ء کے سیکشن30 کے تحت...
بوئنگ 777میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو 7ارب 70ارب کروڑ روپے ہے اعلیٰ حکام کی بھاری مالیاتی نقصانات پر ذمہ دار افسران کے خلاف تحقیقات کی سفارش پی آئی اے کو ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ کی مد میں 14ارب روپے کا نقصان ہو گیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کے سال 2015 سے سال 2019 تک انٹرنیشنل روٹس پر منافع یا نقصان کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انتظامیہ نے مختلف روٹس پر ایئرکرافٹس چلائے ، سال 2018 اور 2019میں حاصل ہونے والے ریونیو سے ڈائریکٹ آپریٹنگ کوسٹ بڑھ گیا، سب سے زیادہ بوئنگ 777میں نقصان ہوا جو...
7 ایل ڈی آئی کمپنیز ڈیفالٹر ہیں ، گزشہ کئی ماہ سے بغیر لائسنس بغیر فیس کام جاری ہے قائمہ کمیٹی ا جلاس 18 مارچ کو طلب ،سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے طلب قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں قومی خزانے کو 59 ارب روپے کے نقصان کا معاملہ پھر اٹھ گیا،یل ڈی آئی آپریٹرز کی جانب سے حکومت کے 59 ارب روپے دبانے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہیں ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کرلیا گیا ،سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ،ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید پربریفنگ طلب کرلئے گئے ، 59 ارب...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ وڈیو موجود ہے اگر آپ کہیں گے تو میں دکھا بھی دوں گا جس میں عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ 40 ہزار لوگ وہاں پر ہمارے ہیں، ان کو ہم واپس نہ لائیں تو کیا کریں، 40 لاکھ عوام یہاں پہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، ہم 40 ہزار بندہ وہاں نہیں چھوڑ سکتے، یہ ہے ان کی دلیل، جس کی وجہ سے وہاں سے لے کہ آ کہ، یہاں پر انھوں نے اسے امپورٹ کیا، پورے پاکستان کے حالات خراب کیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کا لگایا...
لاہور: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے محققوں کی تحقیق سے بڑا انکشاف، دنیا بھر میں محقق اور طلبہ و طالبات اپنے مقالہ جات اور امتحانی پیپروں کی تیاری میں chatgpt اور مصنوعی ذہانت کے دیگر سافٹ وئیرز سے بہت زیادہ مدد لینے لگے۔ پروف ریڈنگ تک تو معاملہ ٹھیک تھا مگر اب مقالوں کا بیشتر حصہ اے آئی تیار کرنے لگی۔اس ابھرتے چلن کا اہم ترین منفی روپ یہ کہ نیٹ پر موجود جھوٹا، پست ، غیر معیاری، جعلی اور شر انگیز مواد بھی مقالات اور امتحانی تیاری کا حصہ بننے لگا۔ اس لیے سائنس وٹکنالوجی کی دنیا میں سامنے آتے تحقیقی مقالوں میں غیر مستند مواد کثیر تعداد میں شامل ہو چکا۔ سائنس دانوں نے اس رجحان پر...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی جانب سے بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کی میڈیکل سیٹوں کی کمی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے متعلق قرار داد بھی پیش کی جائیگی۔ اسمبلی اجلاس میں گوادر میں فشریز ٹریننگ سینٹر کی مکمل فعالی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، اجلاس میں ژوب بائی پاس منصوبے پر کام کے آغاز سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں بلوچستان کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیرکارڈ کے اجرا سے متعلق قرارداد پیش کی جائیگی، دینی مدارس کے طلبا و طالبات کے لئے سکالرشپ پروگرام شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ ...
آج دنیا میں جدید تعلیم کے تصورات بدل گئے ہیں۔پرانے نظریات یا پرانے خیالات پر مبنی تعلیمی تصورات نے اپنی اہمیت ختم کر دی ہے اور ان کی جگہ نئے تصورات نے لے لی ہے۔جو معاشرے جدید ریاستی تعلیمی نظام کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں وہی نئی دنیا کی سطح پر نئے امکانات کو پیدا بھی کر رہے ہیں۔جب کہ اس کے برعکس پرانے خیالات سے جڑے معاشرے میںنہ تو اپنی تعلیم میں جدید تصورات کو اہمیت دے رہے ہیں اور نہ ہی اپنے لیے نئے امکانات کو پیدا کر رہے ہیں۔ اس لیے آج جب ہمارے جیسے معاشروں میں تعلیمی نظام پر تنقید ہوتی ہے یا عالمی سطح پر ہماری تعلیمی قبولیت پر...
ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایاگیا، اس الزام پر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے ایم این اے شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے مبینہ کرپشن الزامات پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اس الزام پر 14...
نیو دہلی: انگلینڈ کے اسٹار بلے باز ہیری بروک پر انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل 2025 میں دہلی کیپٹلز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے باوجود کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد ان پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ہیری بروک پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور اس فیصلے کے تحت اگلے دو برسوں تک بروک کو آئی پی ایل کی نیلامی...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، جو ٹوئٹ میں نے پڑھا ہے وہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو دہشتگردی کا شکار ہوئیں،...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے...
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کیسز کی جےآئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ میں لکھا کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار قیمت چکائی۔ متن میں انہوں لکھا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مجوزہ اے پی سی کے لیے ہم پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں،اے پی سی میں پی ٹی آئی کی شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اے پی سی بلانے کی تجویزسے متعلق کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سےشہبازشریف کی تجویزکاحصہ بننے کے لیے قبل ازوقت شرط لگادی گئی ، پی ٹی آئی آج کہہ رہی ہے کہ بانی کو پیرول پر رہاکیا ،اے پی سی میں شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے پی ٹی آئی پہلے ہی شرطیں لگارہی ہے تو ان کے اخلاص پرسوال اٹھتاہے اور اس سے ان کی نیت پتہ چلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی...
بھارت کے ویٹرن بلے باز چتیشور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی سلیکٹرز کو دو ٹوک پیغام بھیج دیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر آپ ہمیشہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اگر ٹیم کو ان کی ضرورت ہے تو وہ بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ گزشتہ دو برس سے کاؤنٹی کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں وہ خوب رن اسکور کر رہے ہیں۔ لہٰذا اگر موقع ملا تو وہ دونوں ہاتھوں سے اس کو تھامیں گے۔ چتیشور پجارا نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔ ان کو 2024 میں بارڈر-گواسکر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہنا کر ان سے ٹوئٹس کروائی جاتی ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ جس وقت سانحہ بلوچستان رونما ہوا ہم اس وقت سے لیکر اب تک متاثرین کے ساتھ اور دہشتگردوں کے خلاف کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے سانحہ بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے؟ قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے، سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشت گرد کراچی بھاگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان...
سنبھل میں ایک رات والی مسجد شاہی جامع مسجد، گول مسجد، اناروالی مسجد، کھجوروالی مسجد، گرودوارہ روڈ مسجد وغیرہ کو ڈھانپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہولی اور جمعہ کی نماز سے متعلق اترپردیش میں انتظامیہ نے مکمل تیاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہولی کے موقع پر کسی بھی طرح سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچنے پائے، اسی لئے کچھ اضلاع میں ہولی کے جلوس والے شاہراہوں میں آنے والی مساجد کو ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ان پر ہولی کا رنگ نہ پھینکا جائے۔ اس میں شاہجہاں پور، سنبھل، علی گڑھ اہم طور پر شامل...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی رونمائی بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیئر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار ٹرافی ’لومینارا‘ کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزّین کیا گیا ہے۔ یہ باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی او بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ ’لومینارا‘ نام روشنی کی علامت...
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔ پی ایس ایل ٹرافی کا نام “The Luminara Trophy” رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی...
کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔ ترجمان کے...
پیپلز کانفرنس کے صدر نے دعویٰ کیا کہ کشمیری قبائل بھی اپنی پسماندگی کیوجہ سے ریزرویشن کے فوائد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور شمالی کشمیر کی ہندوارہ اسمبلی نشست سے منتخب رکن سجاد غنی لون نے اسمبلی میں ریزرویشن پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کشمیریوں کے لئے تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوارہ نشست کے نمائندے نے کہا کہ کشمیری زبان بولنے والی نسلی آبادی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ جموں میں جاری بجٹ اجلاس کے دوران سجاد لون نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بہت کم کشمیری مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہو...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی جب تک دوسرے صوبوں کی طرح نہیں ہوگی تب تک پاکستان کی ترقی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے کوئٹہ میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ ہے، پاکستان اب کیسی دوسرے ایسے حادثےکا متحمل نہیں ہوسکتا، اس کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان کی ترقی جب تک دوسرے صوبوں کی طرح نہیں ہوگی تب تک...
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ اوسطاً تقریباً 9 گھنٹے سورج کی روشنی موجود رہتی ہے، پاکستان میں بجلی کے کل صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ کے لگ بھگ ہے، اس میں سے صرف اڑھائی لاکھ سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔ پاکستان میں سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، اس فیصلے سے ملک میں ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ای سی سی کا کہنا ہے کہ نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، نئے سولر پینل لگانے والے صارفین...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بُری خبر، ہنڈریڈ لیگ میں کسی کھلاڑی کا انتخاب نہیں ہوسکا اس سال کے ٹورنامنٹ نے 2017 کے بعد باوقار ایونٹ کی واپسی ممکن بنائی۔ یہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا۔ 8 ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ، جس میں 15 میچز کھیلے گئے، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3 مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوا۔ جبکہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے۔ آئی سی...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہو سکی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے روانگی سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ آپ سیاسی ملاقاتیں نہ کرواکے مسلسل توہین عدالت کررہے ہیں، آپ عدالتی احکامات کی بار بار خلاف ورزی کررہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے، آپ ایک قیدی...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ، گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ اسلام آباد نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر... ای سی سی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے...
حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حسن زہری نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری نے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر، براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آؤ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جنگ و جدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء...

شہنشاہیت سے غربت تک کی دکھ بھری داستان، مغل خاندان کی آخری وارثہ 6 ہزار ماہانہ پینشن پر جینے پر مجبور
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کبھی تاج و تخت کے وارث، کبھی غلامی و زوال کے شکار، تاریخ کے صفحات ایسے بے شمار قصے سناتے ہیں، مگر کچھ کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں۔ یہ کہانی بھی ایک ایسی ہی شخصیت کی ہے، جو کبھی مغلیہ سلطنت کے شاندار ماضی سے جڑی تھی، مگر آج زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترس رہی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سُلطانہ بیگم کی، جو کبھی ایک شاہانہ زندگی کا خواب دیکھتی تھیں، مگر آج کولکتہ کی ایک تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ شاہی خون، مگر بے بسی کا مقدر سُلطانہ بیگم کا نام سن کر شاید...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔ انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رئوف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے) پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنمائوں سے صرف ایک ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔ محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی کیا صورتحال ہے ۔۔؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی...
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ پوسٹس کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہوئے جہاں انہوں نے تحقیقاتی ٹیم پر ہی سوال اٹھا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب جے آئی ٹی آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس نے عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد کی جے آئی ٹی میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تاکہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز عید کی تیاریوں میں سہولت محسوس کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین...
بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔ دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے...
واشنگٹن(اںٹرنیشنلڈیسک)پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش احتجاجاً ٹھکرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارہ خان کی یونیورسٹی انتظامیہ کو جوابی ای میل میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کولمبیا یونیورسٹی کا اختلاف اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دینے کا دعویٰ منافقانہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ برادری کی آوازوں کو تحفظ دینے میں ناکامی یونیورسٹی کے قول و فعل میں تضاد کی علامت ہے۔ طالبہ نے اپنی ای...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر لچکدار اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے بے نتیجہ رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آپ نے ایوان کے نگہبان کی حیثیت سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کی، تاہم پی ٹی آئی کی سنجیدگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔پی ٹی آئی کی جانب بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام احتجاج اور نعرے بازی میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ چاہتے...

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ: کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش...
پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی...

30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بارے میں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔ وفاقی وزارت...

جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
پیرس:فروری کے بعد سے ، متعدد سوشل میڈیا پر “امریکی مصنوعات کے یورپی بائیکاٹ” کی بحث بڑی حد تک بڑھی ہے۔فن لینڈ کے معروف اخبار “کنٹری فیوچر” میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد فن لینڈ کے باشندے اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے۔ سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے چار جواب دہندگان اپنی روزمرہ زندگی میں امریکی اشیا ء خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔یورپ اور امریکہ طویل عرصے سے قریبی اتحادی رہے ہیں۔ اس بار، یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اتنے پرعزم کیوں ہیں؟وسیع تناظر میں ، اس کا تعلق گرین لینڈ کے بارے میں امریکی موقف ہے۔ کرسی صدارت پر براجمان ہونے سے قبل ہی ٹرمپ نے...
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کریں گے کیوںکہ جن کے لیے وہ یہ سب کرتے تھے انہوں نے اب ان کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر عمران خان کی کال آئی تو ان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل چلے جائیں گے۔ https://Twitter.com/ARYSabirShakir/status/1900099023433850982 ’انہوں نے جو نکالا ہے، وہ خو ہی سوچیں، اب نکالا ہوا واپس...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی...
کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
نیشنل ٹی20 کپ؛ میچ فیس میں کمی!چیئرمین پی سی بی کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد(آئی پی ایس)نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نیشنل ٹی20 کپ میں شریک کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کے معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام سے روک دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اعلی حکام سے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کسی بھی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول نے شیر افضل مروت سے ملاقات میں تحریک انصاف میں ان کی عزت نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ۔ جس پر شیر افضل مروت نے انکار نہیں کیا . بلکہ کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعتیں ہیں جن میں کارکنوں کو عزت ملتی ہے جبکہ بدقسمتی سے تحریک انصاف میں قربانی دینے والوں کو وہ عزت نہیں ملتی جس...
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات...
دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ سندھ اسمبلی کا حصوصی اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت شروع ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کا اعلان کردیا، قاسم سومرو، عبد الوسیم، ندا کھڑو سمیت چار ایم پی ایز کا اعلان کیا گیا۔ وزیر پارلیامانی امور ضیاء النجار نے اسپیکر سے آج کا بزنس مؤخر کرنے کی درخواست کی، سندھ اسمبلی کے بزنس کے موخر کردیا گیا۔ ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر 6 کنالز کے خلاف قرارداد پیش کی، پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا کہ یہ اہم اور تفصیلی قرارداد لیڈر آف دی ہائوس نے پیش کی، پانی کے معاملے پر، سندھ کے لوگ...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ہے، ہمیں یہ...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر آج رات اور کل سندھ میں چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔
سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا دہشتگردوں نے مسافروں کو خود چھوڑا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے تبادلوں کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔ درخواست کے...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں عمر ایوب جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے جب کہ علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آئی...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان حادثے میں...
بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے، عدالت قرار دے کہ آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے۔درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی اس کے لیے وہ تمام ٹیموں، میزبان ممالک اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ On behalf of the @ICC, I'd like to thank the teams, tournament hosts, broadcast licensees, our sponsors, ICC staff, suppliers – and of course the incredible fans around the world – who together helped make this #ChampionsTrophy a huge success. pic.twitter.com/eOF04pPO0I — Jay Shah (@JayShah) March 12, 2025 آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں...
کراچی (نیوزڈیسک)کے الیکٹرک (کے ای) نے جنوری 2025 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 4.84 روپے فی یونٹ کی عارضی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین کو 4.695 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ مزید برآں، کے الیکٹرک نے گزشتہ مہینوں کے واجبات میں سے 13.5 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 20 مارچ 2025 کو اس درخواست پر عوامی سماعت کرے گی تاکہ کے الیکٹرک کی ایڈجسٹمنٹ کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے۔ کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں وضاحت کی ہے کہ جون 2023 کے بعد اپنے پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے بعد، کمپنی نے پارشل لوڈ، اوپن...
اسلام آباد: شہری علی محمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کارروائی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔ پولیس حکام پر کرپشن کے الزام کے تحت معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملات سے آگاہ کیا جس پر عدالت نے آئی جی کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد علی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا، تاہم اسپیکر نے انہیں خاموش کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ہماری افواج نے جو کردار ادا کیا، اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کم سے کم نقصان کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یرغمال مسافروں کی بازیابی ممکن بنائی۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے 3 دن سے جعفرایکسپریس والا افسوسناک واقعہ چل رہا تھا، اسے ہماری مسلح افواج نے بڑے سانحہ میں بدلنے سے بچالیا، ورنہ خدانخواستہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی اموات ہوسکتی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ فورسز کے جوانوں نے کم سے کم نقصان کے ساتھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، قوم کو پاک افواج پر فخر ہے، ان شااللہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر جس طرح مسافروں کو الگ کیا گیا، یہ افسوس ناک امر ہے اور اس سے زیادہ افسوس ناک بات...
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے میں علیمہ خان کو غیر حاضر ہونے کے بعد ایک بار پھر جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملے پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گزشتہ روز غیر حاضری پر 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے مستند شواہد موجود ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں تھیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں، جے آئی...

پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک وینیو پر رکھ انہیں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے تاہم الزامات پر سابق بھارتی کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ بھارت کے میچز دبئی میں ہونے پر اور میگا ایونٹ جیتنے کی تنقید پر سابق کپتان سنیل گواسکر مخلتلف تاویلیں پیش کررہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کی وجہ صرف ہوم ایڈانٹج ہے تو پھر انگلینڈ نے 4 ون ڈے ورلڈکپ اور 3...
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے 21 مسافروں کو شہید کیا، مجموعی طور پر ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے، مرحلہ وار بوگیوں کو کلیئر کیا گیا اور تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوگیا یرغمالیوں میں سے کسی ایک کو نقصان نہیں پہنچا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی معصوم مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، جعفر ایکسپریس حملے کے بعد گیم کے رولز تبدیل ہوچکے ہیں، علاقے کی جانچ...
مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔ یہ قرآن کے بارے جاننے کی...

حماس کا امریکی صدر کی غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے منصوبے سے دستبرداری کا خیر مقدم
حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے منصوبے سے دستبرداری کا خیر مقدم کیا ہے۔ ٹرمپ نے پہلے غزہ کی جنگ زدہ سرزمین سے فلسطینی آبادی کو نکالنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن بعد میں کہا کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے نہیں نکال رہا۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی مستقل نقل مکانی کے تجویز سے پسپائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کے عہدیدار کا بیان اس وقت آیا جب ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال...
محمود خان اچکزئی اوراختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔متحدہ اپوزیشن نے تصدیق کردی۔ اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوتحال پر مشاورت ہوگی۔ تحریک انصاف کے سیکریٹر ی جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےبانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفرِ کردار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی،درخواست وفاقی حکومت، چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی، غیرآئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس رجسٹرارزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ مزید :
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے مابین 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت دونوں ممالک سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفرا اسٹرکچر اور دفاعی شعبے سمیت جدید ٹیکنالوجی منتقلی پر مزید تعاون کو فروغ دیں گے ۔ اسی طرح پاکستانی پاکستان اور ترکیہ نے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور تجارتی...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
قیصر کھوکھر:پاکستان پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد شاہ زین وڑائچ، خواجہ خالد ولید، محمد شعیب ظفر سلطانی، سدرہ بشارت، رانا آشر سلیم، نشا طارق، ماہ نور وسیم بٹ، عکاشہ صادق، حسیب قیصر شامل ہیں۔محکمہ ٹورسٹ سروسزز میں انسپکٹر کی آسامی کے لیے امیدوار مصطفی فرید کامیاب ہوئے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ...