اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی،درخواست وفاقی حکومت، چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایاگیا،درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی، غیرآئینی اور کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں  سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس رجسٹرارزکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپرٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی جس کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس پاکستان کو ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی تھی جبکہ چیف جسٹس نے وزیراعظم سےنظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججوں کا تبادلہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • عمران خان نے ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا
  • لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹس سے سپر ٹیکس کی اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کی جائیں: آئینی بنچ
  • سُپر ٹیکس: آئینی بینچ کا ہائیکورٹس میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم
  • آئینی بینچ نے سپرٹیکس کی ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دیدیا
  • اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپرٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم
  • اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپرٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم
  • کار حادثہ میں ہلاکت کا کیس، سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کو بری کرنے کا فیصلہ چیلنج