قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا

سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ گلیسپی ایک حیران کن کوچ اور انسان ہیں، پاکستان کرکٹ بدستور اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہے، وہ اپنی سب سے بدتر دشمن ہے، پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، انھیں اب وسائل بھی دستیاب ہیں، بے تحاشا نوجوان ٹیلٹ اور انتہائی بہترین اسکلز ہیں ، اس کے باوجود وہ افراتفری کا شکار ہیں، یہ صورتحال واقعی ہی افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے

مکی آرتھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کرلی تھیں جو انھیں آگے لے جاسکتے تھے لیکن اس کے بعد وہ مشینری حرکت میں آگئی جوپاکستان میں چیزوں کو کمزور کرتی ہے

گزشتہ برس پی سی بی نے گلیسپی اور کرسٹن کو بالترتیب ریڈ اور وائٹ بال ٹیموں کی کوچنگ سونپی تھی، دونوں نے ٹیم سلیکشن میں اختیار ختم ہونے کے بعد ذمہ داری چھوڑ دی تھی۔

مزید پڑھیں: "ہم ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں رہے"

خیال رہے کہ مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے، اس دوران پاکستان انکی کوچنگ اور سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مکی ا رتھر نے سابق ہیڈکوچ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعریف کی۔ یہ 1996 کے بعد پاکستان کا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بالآخر شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے لیے کرکٹ سے بڑھ کر

اس ٹورنامنٹ کے ساتھ آٹھ سال کے وقفے کے بعد کرکٹ کے کسی باوقار ایونٹ کی پاکستان واپسی ہوئی اور یہ 1996 کے بعد پاکستان کا کی میزبانی والا آئی سی سی کا پہلا مقابلہ تھا۔

آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں 15 میچ کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ بھارت کے ساتھ تمام مقابلے دوبئی میں ہوئے۔

بھارتی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایونٹ کے انعقاد میں پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، بڑے اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور مسابقتی میدانوں کی تیاری کو اجاگر کیا۔

ایلارڈائس نے کہا، "ہم آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا اور مبارکباد دینا چاہیں گے۔

" جے شاہ نے پاکستان کا ذکر نہیں کیا

یہ 1996 کے بعد پاکستان میں پہلا عالمی ملٹی ٹیم ایونٹ تھا، جس نے اسے پی سی بی کے لیے ایک اہم سنگ میل بنایا۔ جو لوگ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، پچ کی تیاریوں اور میچوں کی تنظیم میں شامل ہیں انہیں بہت فخر ہونا چاہیے۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے چند متنازع لمحات

ایلارڈائس نے دبئی میں پانچ میچوں کی میزبانی میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے کردار کو بھی تسلیم کیا، آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کے انعقاد میں ان کی مسلسل حمایت کو تسلیم کیا۔

دریں اثنا، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں شامل ٹیموں، شائقین اور اسٹیک ہولڈرز کی تعریف کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے میزبان کے طور پر پاکستان کا ذکرنہیں کیا تھا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی کافی تنقید ہوئی۔

ج ا ⁄ ص ز ( خبررساں ادارے)

متعلقہ مضامین

  • "فقط ایک سٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا" ، سعید اجمل کی بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر تنقید
  • مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر دیا
  • فقط ایک اسٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا
  • عماد وسیم پر قومی ٹیم کے ارکان کیوں ہنستے تھے؛ کرکٹر نے بتادیا
  • چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا
  • بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ بیساکھیوں پر آگئے، تصاویر وائرل
  • عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں
  • کابل حکام سی پیک تباہی کے لئے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، پاکستان
  • حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا