2025-03-14@16:05:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«سابق ہیڈکوچ»:
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ انجری کا شکار ہوکر بیساکھیوں پر آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن میں راجھستان رائلز کے ہیڈکوچ انجری کا شکار ہونے کے باوجود فرنچائز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچے۔ سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ سیشن کے میں شریک ہوئے اور کرکٹرز کو تربیت دیتے دیکھائی دیے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر شکریہ، مگر جےشاہ کا پاکستان کا نام لینے سے گریز بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کیلئے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔ مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل...
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔ مزید...
قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ پر سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کیلئے ہمارے خلاف کیمپین کررہے تھے، وہ ایک جوکر ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔ پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال...
قومی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد ہیڈکوچ عاقب جاوید کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی تک عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ناقص پرفارمنس کے بعد انکی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کرلی ہے، توقع ہے کہ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد تجزیہ کار، ماہرین اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم سمیت سلیکشن...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے 2 فیصلوں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ کپتان روہت شرما نے نائب کپتان کیلئے ہاردک کا نام نظر انداز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کے باعث ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم سرکس کا منظر پیش کررہا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشت روز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل ہیڈکوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان...
مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر میں اختلافات بڑھا دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے درمیان اختلافات کی خبریں ڈریسنگ روم میں زبان زد عام ہوچکی ہیں۔ تاہم کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے، البتہ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے پر بھارتی ڈریسنگ روم تقسیم نظر آرہا تھا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان راجیو شکلا چیمپئینز ٹرافی ایونٹ سر پر ہونے کی وجہ سے ٹیم کے بڑوں میں اختلافات کی خبروں کو محض افواہیں قرار...