پیرس:فروری کے بعد سے ، متعدد سوشل میڈیا پر “امریکی مصنوعات کے یورپی بائیکاٹ” کی بحث بڑی حد تک بڑھی ہے۔فن لینڈ کے معروف اخبار “کنٹری فیوچر” میں شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق تقریباً 50 فیصد فن لینڈ کے باشندے اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے۔

سویڈن میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے چار جواب دہندگان اپنی روزمرہ زندگی میں امریکی اشیا ء خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔یورپ اور امریکہ طویل عرصے سے قریبی اتحادی رہے ہیں۔ اس بار، یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اتنے پرعزم کیوں ہیں؟وسیع تناظر میں ، اس کا تعلق گرین لینڈ کے بارے میں امریکی موقف ہے۔ کرسی صدارت پر براجمان ہونے سے قبل ہی ٹرمپ نے گرین لینڈ حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی جو ڈنمارک کی انتظامیہ کے ماتحت ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ یورپی عوام کا ماننا ہے کہ یہ امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کی خودمختاری میں غیر معقول مداخلت ہے۔یوکرین بحران ایک اور محرک ہے۔ جب امریکہ نے یورپ کو نظر انداز کرتے ہوئے روس کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کی تو فنانشل ٹائمز نے ایک مضمون میں کہا کہ یورپ “بچوں کی میز پر بیٹھا ہے۔

“اس کے علاوہ محصولات میں اضافہ بھی ایک سبب ہے جو یورپی لوگوں کی زندگیوں سے قریبی وابستہ ہے۔خودمختاری، سلامتی اور معیشت، یہ وہ تین بنیادی مفادات ہیں جنہیں یورپ سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے، امریکہ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ان کی تذلیل کی جا رہی ہے اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر یورپی “امریکی مصنوعات” کا بائیکاٹ کر رہے ہیں لیکن درحقیقت وہ یورپ میں امریکہ کی طرف سے پیدا کردہ “برائیوں” کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔اگر “امریکی ساختہ مصنوعات کا بائیکاٹ” شدت اختیار کرتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان امریکی کمپنیوں کو ہوگا۔ اور بارہا جوابی اقدامات کے بعد، کثیر الجہتی تجارتی نظام بھی مکمل طور پر کمزور ہو سکتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی مصنوعات

پڑھیں:

کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی مصنوعات پر 29 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد ٹیکس عائد کیا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ٹیرف امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف کے بدلے عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول
  • چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل مہنگی ہونے سے عوام پھٹ پڑے
  • کینیڈا کا جوابی وار،امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
  • اتحادی ممالک جنگ بندی میں یوکرین کو قابل اعتماد حفاظتی ضمانتیں دلانے کے لیے منصوبہ تیار کریں.فرانسیسی صدر
  • چین کی ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا دو اجلاسوں کے تناظر میں مشاہدہ ، چینی میڈیا
  • صدر ٹرمپ کی کینیڈا کی لکڑی اور ڈیری مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی دھمکی
  • نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلائ،بھارتی وزیر اعظم امریکی صدر کو مطمئن نہیں کر سکے:میڈیا رپورٹس
  • یورپ کا دفاع امریکا کیوں کرے؟ ایلون مسک