پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائےگی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکا مزیدکہنا تھا کہ اس لیگ کا آغاز ایسے وقت ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی تھی جسے واپس ملک میں لانا چیلنج تھا اور اب جب ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف ان چار شہروں (لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان) کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہیں۔
پی ایس ایل 2026 کے میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔ سی ای او پی ایس ایل نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی مزید 2 ٹیمیں کونسی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ سمیت 11 میچ ہوں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرےگا، کراچی اور ملتان پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچوں کی میزبانی کریں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے
پڑھیں:
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ کو ‘نو ہیلمٹ نو انٹری’ کا ماڈل بنانے کا فیصلہ
کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو ‘نو ہیلمٹ نو انٹری’ کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔
سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔
اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جان لیوا حادثات کی روک تھام ہے، آگے چل کر شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔
Post Views: 1