نئے سولر پینل صارفین سے فی یونٹ بجلی 27 روپے کے بجائے کتنے میں خریدی جائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین سے سپلائی ہونے والی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی ہے۔نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔
اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق سولر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدنے کا فیصلہ مارکیٹ حالات کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق نئے سولر پینل لگانے والوں پر ہوگا، پہلے سے سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ای سی سی کا کہنا ہے کہ نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، نئے سولر پینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہو سکی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نئے سولر پینل روپے فی یونٹ صارفین سے
پڑھیں:
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اس سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کی کمی کی گئی، جس سے اسے 258.64 روپے فی لیٹر پر لایا گیا، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی، جو 255.63 روپے فی لیٹر پر طے ہوئی تھی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی سے 168.12 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:مٹن کری نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی