2025-02-24@04:31:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1275
«حافظ ذیشان یاسین»:
(نئی خبر)
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے۔ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو ہر صورت امن چاہیے۔ پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مذاکرات کریں۔ افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکے۔ حکومت اور اداروں کی ذمہ...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔ جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے ساتھ بحث کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2025ء) شیر افضل مروت کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، بانی عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق "شیر افضل مروت کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس اور اس کے بعد کے جواب کے علاوہ پارٹی نے ان کے جواب پر غور کیا ہے اور ان کے اقدامات کو بھی شوکاز نوٹس سے مشروط کیا ہے۔ ان دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔" شیر افضل مروت...
ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کیا۔ سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر رہا کیا۔ سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ انہیں آج اڈیالہ جیل کے باہر سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب مد نظر رکھتے ہوئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے اور یہ سب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے تحت کیا جارہا ہے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/934143285549044/ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔
کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔ پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑدیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں بدھ کے روز کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا اور 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں 90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا،...
کراچی : سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔ قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ...
کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے اپنی سینچریاں سکور کی اور پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھوتی وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت داری قائم کر لی ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم...
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے کے پی کے ایم این اے پر اظہار برہمی کیا، پارٹی راہنما جلد ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر ان سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ ذرائع کا...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہےکہ بیاینہ سامنے آتے رہیں،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پاس یہی ایک طریقہ ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد عمرنے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر وہ اپنے موقف کو بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا حق ہرکسی کو حاصل ہے، پی ٹی آئی بھی عدالتوں کے ذریعے انصاف کی...
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر 9 مئی حملہ کیس میں شناخت پریڈ کی 350 صفحات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت دیگر ملزمان پیش کیے گئے۔سماعت کے دوران 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، اٹک جیل میں ملزمان کی شناخت کرنے والے مجسٹریٹ محمود عالم کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔مجسٹریٹ محمود عالم نے ملزمان کی 350 صفحات کی شناخت پریڈ رپورٹ جمع کرادی گئی جبکہ سب انسپکٹر احمد یار نے بھی بیان قلمبند کرایا۔احمد یار...
ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، عدالت میں بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت میں سب انسپکٹر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے علی گنڈاپور اور دیگر کی ایما پر جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمر ایوب، شبلی فراز، فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت 2 گواہوں کے بیانات...

تحریک انصاف میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
تحریک انصاف میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔واضح رہے چند روز قبل قیادت نے وزیر اعلی علی...
واشنگٹن :جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی عالمی فنڈنگ کو منجمد کیا تو رائے عامہ کے بین الاقوامی میدان میں ایک مضحکہ خیز ڈرامہ سامنے آیا: بظاہر نظر آنے والے “انسانی حقوق کے محافظوں” نے اچانک اپنے نقاب اتار دیے اور سوشل پلیٹ فارمز پر کھلے عام چین مخالف فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ اے ایس پی آئی کی محقق بیتھنی ایلن نے تنخواہوں کی درخواست کے لئے ایک پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سالانہ لاکھوں ڈالر کے چین مخالف بجٹ کے بغیر ہم چین کو بدنام کرنا جاری نہیں رکھ سکتے۔ پیسے کے اس برہنہ لین دین نے مغرب کی جانب سے احتیاط...
لاہور: معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ کامیاب شادی کے لیے مرد کو اپنی نظر اور عورت کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں صاحبہ نے کہا کہ ہمارے دور میں کچھ مخصوص سٹارز ہوا کرتے تھے لیکن اب ہر شخص خود کو سٹار سمجھتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے، مگر اس کا منفی پہلو بھی واضح ہو چکا ہے۔ صاحبہ نے کہا کہ شادی کی کامیابی کے لیے یہ ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھے، تاکہ ازدواجی زندگی خوشگوار اور کامیاب ہو سکے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوابی جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل پر اظہار برہمی کیا، پارٹی رہنما جلد شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ مانگا جائے گا۔ ذرائع...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا مزید :
شاہد سپرا: محکمہ اوقاف پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کر دیا۔ محکمہ اوقاف کے ایکسیئن ہیڈکوارٹر رانا زوہیب کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگس سی ڈی آرز کی تصدیق حاصل نہ کرنے پر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین نعیم عباس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے اس بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور سیکشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں مفصل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش سیکرٹری اوقاف نے کہا ہے کہ تعمیراتی...
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کا تاکید ،زیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کر لی وزارت خارجہ کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے ، متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کیے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب...
کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی جلسے میں نہیں جاوں گا جب تک قیادت خود نہ بلائے۔انہوں نے کہاکہ میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے، کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے دوران شیر افضل...
شیر افضل مروت—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں جاؤں گا، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں۔ شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقرریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے...

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دورانن جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، برانہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کیساتھ آج کل سیاسی وابستگی ہے،جب آپ کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی،اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کیساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، ہمیشہ اپوزیشن سائیڈ پر رہا ۔ یہ ریئل اسٹیٹ نہیں...
کراچی(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج (بدھ کو) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کیا۔ کین ولیمسن نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیون کونوے 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل کا میچ سیریز میں بقا کے لیے اہم...
امریکی ریاست ایریزونا کے ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اسکاٹسڈیل ائر پورٹ پر چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ائر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے طیارہ حادثوں کے بعد سے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔
امریکی ریاست ورجینیا میں طوفان کے پیش نظر سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کا خطرہ بڑھنے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے دوران بجلی کی طویل بندش سے بھی خبردار کیا ہے۔ ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا کے بیشتر علاقوں کو سفر کے لیے بھی پرخطر قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے مجھے براہ راست کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آئی ایم ایف کے وفد کا چیف جسٹس سے کیا تعلق ہے لیکن جو میں نے دیکھا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے وہ پاکستان کے اندر جو نظام شفافیت ہے انصاف ہے اور یہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پوری دنیا کے مختلف ممالک میں اسٹڈیز کرتے رہتے ہیں کہ نظام انصاف کو مضبوط کیسے کیا جائے؟، اینٹی کرپشن کے میکانزم کو بہتر کیسے کیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا لیڈر اندر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ریاست کیخلاف...
طرابلس /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) لیبیا میں حادثے کے دوران کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں۔ لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں‘ 10 پاکستانیاب بھی لاپتا ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 63 میں سے 37 پاکستانی محفوظ رہے جن میں سے 33 پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کردی‘ تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں...
بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔ فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔ فرانسیسی صدر میکرون مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔ فرانسیسی صدر مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ اس موقع پر...
پاکستان نے تین ملکی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل الیون کا اعلان کردیا جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شام ہیں۔ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے میچ میں ہونے والی انجری کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔
پیرس :بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا۔۔۔ فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر ، نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔فرانسیسی صدر میکرون ، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے ۔بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔ فرانسیسی صدر۔مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔اس موقع پر وہ...
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ظاہرکردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنےوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ بینکوں سےکہاجائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ویلتھ اسٹیٹمنٹ یاٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پررپورٹ دینا لازمی ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ ایف بی آرکو فراہم...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں کراچی کے ماڈل کالونی میں تباہ ہونے والے بدقسمت پی آئی اے طیارے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن پرواز ان سے چھوٹ گئی۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، نازش نے بتایا کہ انہیں لاہور سے کراچی جانے والی اُس پرواز پر سفر کرنا تھا جو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ تاہم، چند وجوہات کی بنا پر وہ وقت پر نہ پہنچ سکیں اور ان کا سفر منسوخ ہوگیا۔ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ اکثر فلائٹس سے لیٹ ہو جاتی ہیں اور ایک ہی دن میں ان سے 6 پروازیں بھی چھوٹ چکی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے یاد کیا...
امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ لیئرجیٹ 35 (اے) رن وے پر کامیابی سے اترنے کے بعد گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ یہ ٹکراؤ ممکنہ طور پر رن وے پر پھسلن کے باعث ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں جہازوں میں تصادم کے بعد متعدد پروازوں کو گھنٹوں معطل کرنا پڑا۔ جائے حادثہ سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف اے اے نے بتایا کہ ایک شخص اب بھی جہاز میں پھنسا ہوا ہے جسے نکالنے کی کوشش کی جا رہی...
وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لیبیا میں پیش آنے والے حالیہ کشتی حادثے میں کل 73 افراد سوار تھے جن میں سے 63 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بتایا گیا کہ 63 پاکستانیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرم اور باجوڑ سے ہے۔ پاکستانیوں کے علاوہ اس کشتی میں دس بنگلہ دیشی بھی سوار تھے۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی کرائسز مینجمنٹ شہزاد حسین نے اجلاس میں بتایا کہ لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں بچ جانے والے 3 پاکستانیوں نے سفارت خانے...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زوایا شہر کا دورہ کیا اور مقامی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کشتی میں 63 پاکستانی موجود تھے۔ اب تک 16 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور ان کی شناخت پاکستانی پاسپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں، جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 33 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، حادثے میں 10 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔ سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں بینکنگ ٹرانزکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کے تعاقب کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایف بی آر اس مقصد کے لئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا اور بینکوں سے ٹیکس دہندگان کی آمدن ،ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کے...
ویب ڈیسک : لیبیا کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کشتی میں جاں بحق ہونے والے پاکستان کے مختلف شہروں سے عرب ممالک پہنچے تھے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 7 پاکستانیوں کی شناخت اور سفری تفصیلات سامنے آگئی۔ ان پاکستانی مسافروں میں سے ایک نے تافتان بارڈر سے جب کہ بقیہ چھ مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے الگ الگ تاریخوں میں روانہ ہوئے تھے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن مسافر شعیب حسین 10 جنوری 2025ء کو تافتان بارڈر سے ایران گیا تھا جب کہ مسافر ثقلین حیدر 9 فروری...
عالمی مالیاتی فنڈ کے خصوصی وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، کمیٹی طے کرے گی یہ معاملہ آرٹیکل 183 کی شق 3 کے تحت آتا ہے، آئینی بنچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا ان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی ائی کے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہیں، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت آتا ہے اسے آئینی بینچ...
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے ورون چکرورتی کے درمیان مقابلہ تھا جو وریکن جیت گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا جومیل واریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز ماہ جنوری کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔جنوری کے اس مقابلے کی دوڑ میں جومیل واریکن کا نعمان علی اور ورون چکرورتی سے مقابلہ تھا۔ جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مالیاتی اصلاحات کی جانب پیشرفت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حالیہ دنوں میں کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں اثاثوں کی ڈیکلیئرنگ کے لیے مزید وقت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔...
پشاور(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں 65 مسافروں کی شہادت کی اطلاعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ گورنر کے پی نے لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے پر گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے گورنر ہاؤس کے عملے کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی وصولی میں کردار اور لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی حادثے کے شہداء کے لواحقین کے غم...
ہاشر احسن: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے یہ معاملہ آرٹیکل 183 کی شق تین تحت آتا ہے، آئینی بنچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں ہے آپکو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔...
اسلام آباد: ایف آئی اے نے گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رو لیبیا کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزارتِ خارجہ کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی اے نے اس حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے ایجنٹس کے خلاف اپنی...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عدلیہ آئین کے تحت ایک روایتی عدلیہ ہے جو ڈائیلاگ نہیں کر سکتی، کیونکہ ججوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے اور آپ کے ساتھ اعداد و شمار کا اشتراک نہیں کر سکتے۔ ’میں نے ان سے کہا کہ آپ زبردست موقع پر آئے ہیں جب نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کام کر رہی ہے اور ہم اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، سپریم کورٹ عدلیہ کو درست نہیں کر سکتی کیونکہ پانچ ہائیکورٹس ہیں جو ماتحت عدلیہ کو سپروائز کرتی ہیں۔‘ یہ پڑھیں:عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس کے مطابق آئی ایم وفد نے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا جس میں 65 افراد سوار تھے، بعدازاں 65 میں سے 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی اور اب ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ان 16 میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایف آئی آئی کے مطابق جاں بحق 7 افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے جن میں 6 کا تعلق ضلع کرک اور ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان...
— فائل فوٹو گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 7 مسافروں کے نام سامنے آ گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق 6 مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے گئے تھے جبکہ 1 مسافر تافتان بارڈر سے گیا تھا۔مسافر ثقلین حیدر 9 فروری 2024ء کو کراچی ایئر پورٹ سے سعودی عرب گیا۔مسافر عابد حسین 25 نومبر 2024ء کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے مصر گیا تھا۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، قوم انھیں بددعائیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023میں جو جلسے کیے اداروں پولیس نے بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے، ایک سال ہوگیا مقدمات بھگتے بھگتے، ایڈوکیٹ جنرل رپورٹ ہی نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے، عدلیہ سے بھی قوم کو ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ شیر افضل نے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کا ووٹ دیا قوم انھیں بددعائیں دے گی، صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا سیاسی مقدمات ختم کریں گے وہ ابھی تک نہیں ہوئے، عدلیہ بھی پوچھ رہی...
عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے موصول خط میں انہوں نے ازخود اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اقدام کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، کمیٹی اس خط کو دیکھے اور سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کا ایجنڈا تیار...
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتارسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
نائب امیر جماعت اسلامی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ʼکھسیانی بلی کھمبا نوچےʼ کے مصداق احمقامہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر مِلتِ اسلامیہ کیلئے قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سوات (خیبرپختونخوا) کے مشران کے وفد سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ʼکھسیانی بلی کھمبا نوچےʼ کے مصداق احمقامہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم...
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے جمعہ کو روز 2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے ۔صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل روک دیں جو امریکی کارپوریشنز کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں کے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کریش لینڈنگ کرنے والے طیارے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ طیارہ امریکی گلوکار ونس نیل کا تھا جو مشہور امریکی بینڈ Motley Crue (موٹلی کریو) کے میمبر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے جا ٹکرایا، حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 سے حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے امریکی گلوکار ونس نیل اپنے طیارے...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز تعیناتیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرضی کے ججز لا رہے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ججز ان کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے۔ لیکن اگر انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملک ترقی نہیں کرتا اور لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔ بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت ہو گئی خیال رہے کہ...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا کہ تقریباً پانچ سال قبل کراچی میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے میں وہ بھی سوار ہونے والی تھیں، لیکن خوش قسمتی سے وہ فلائٹ چھوٹنے کی وجہ سے اس حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار نہیں ہو پائیں۔ اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ 2020 میں لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ جو کراچی کے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس میں ان کا بھی ٹکٹ تھا، لیکن کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ پرواز میں سوار نہ ہو سکیں۔ نازش نے کہا کہ ان کا پہلا فضائی سفر سعودی عرب کا تھا اورانہوں نے اپنے ذاتی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
کراچی: سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ میں واقع گھر کے اندر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کی مرمت اور مالی تنازع پر چھریوں کے وار کرکے ڈینٹر کو قتل اور اس کی اہلیہ کو زخمی کر دیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ سپر ہائی وے ٹول پلازہ حاجی زکریا گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔ ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جاں بحق 38 سالہ محمد افضل ولد محمد اقبال...
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی...
ڈیفنس میں 6 جنوری کو اغوا کیے جانے والے نوجوان کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سے گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مغوی مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ملیر کے علاقے میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔مغوی کے زیر استعمال گاڑی اور موبائل فون برآمد کیا جاچکا ہے لیکن لاش تاحال نہیں ملی۔عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان مومن میں مغوی کی تلاش میں بنگلے پر سی پی ایل سی اور پولیس کے چھاپے کے دوران کئی انکشافات سامنے آئے تھے۔بنگلے سے فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 2...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ صنم جاوید کے ضامنوں کو عدالتی شوکاز نوٹس،کل ذاتی حیثیت میں طلب بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 5 سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں انہیں بھی سوار ہونا تھا لیکن فلائٹ ان سے مِس ہوگئی تھی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے واقعہ کے تقریباً 5 سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹڑنیشنل ائیرلائنز کا طیارہ جو 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، اس میں انہیں بھی کراچی آنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔ پی آئی اےاداکارہ نے بتایا کہ ان کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جب کہ خود اپنے اخراجات پر انہوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں...
گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے وقت بس سان اگسٹن آکاساگو استلان سے دارالحکومت آ رہی تھی۔ گوئٹے مالا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کارلوس ہرنینڈز کا کہنا ہے کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آرییولو نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے فوج اور ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات ک ردیا ہے۔ گوئٹے مالا کے صدر نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی...
پشاور(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما...
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، داعش کا خطرہ خطے کی حدود سے نکل چکا ہے، یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ...
لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی و غیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا۔ نیز روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرضہ...
لینڈ مافیا کی ریکارڈ میں ہیرا پھیری، اینٹی کرپشن کی تحقیقات ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختار کار اور تپیدار کو طلب کرلیا گیا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف سامنے آگیا۔ لینڈ مافیا نے ریونیوافسران کی مدد سے زمینوں پر قبضے کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختارکار اور تپیدار کو سترہ فروری کو طلب کرلیا۔ دیہہ مرزاپور تحصیل قاسم آباد کے چھ سروے نمبروں ۔ بک نمبر 3762صفحہ نمبر 47 کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے ۔ اینٹی کرپشن نے کہا کہ سال...
GUATEMALA CITY: گوئٹے مالا شہر میں ایک بس ہائی وے پل سے گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسافروں سے بھری بس سان اگسٹن اکاساگوسٹلان شہر سے مصروف راستے کے ذریعے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ایک ہائی وے پل پونٹے بیلس سے تقریبا 20 میٹر نیچے گندے نالے میں گر گئی۔ ترجمان کارلوس ہرنینڈز نے بتایا کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشوں کو صوبائی مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گوئٹے مالا کے...
بیجنگ (صباح نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس پیر سے لاگو ہوگیا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عاید کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عاید ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس لاگو ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش...
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) ملک بھر کے ائرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سیکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ائرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے۔
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جن کی نظر میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں وہ اپنے آپ کو ریاست کامحافظ کہتے ہیں جب کہ ہم آئین شکنی کرنے والے نہیں بلکہ ریاست کے وفادار ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائل کی مسائل پر پختون سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے لیے اسلام آباد بھی جانے سے گریز نہیں کریں گے۔یہ بات انہوں نےپشاور میں جرگے سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فاٹا کے انضمام کی مخالفت نہیں کی، ہم کہتے ہیں کہ میں حکومت کو یہ حق نہیں...
لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے۔
سانحہ درگاہ لال شہباز قلندرؒ کی 8ویں برسی کے اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ نظام میں خرابی اور بگاڑ ہے جس کی وجہ سے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں، یہ اجتماع ان لوگوں تک پیغام پہنچائے گا جو اس بگاڑ کے ذمہ دار ہیں اور اس خرابی کو دیکھ رہے ہیں، ہم اصلاح کرنے والے لوگ ہیں اور ہم نظام کی اصلاح کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے اہداف اعلیٰ و ارفع ہیں، ان میں سے بنیادی ہدف بنیادی حقوق کا تحفظ اور ان کا حصول ہے، عالمی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رکھیں...
صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا. جس پر زائرین نے احتجاج کیا۔24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹ سے سیکڑوں مسافر آف...
ونڈہوک (صباح نیوز) نمیبیا کے بانی اور پہلے صدر سیم نیوما 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔نمیبیا نے 1990 میں جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کی تھی، سیم نیوما 1990 میں ہی نمیبیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں سیم نیوما نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیم نیوما 1990 سے 2005 تک 3 بار نمیبیا کے صدر منتخب ہوئے۔