وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔

وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے بھجوا چکی ہے اور حسب ضرورت مزید سامان بھی بھجوایا جا رہا ہے۔ پاکستان میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارت خانے آمد اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ سفیر ونا ہان نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم آپ کی مشکور ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میانمار کے

پڑھیں:

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی

میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔

میانمار میں 6 دن قبل 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • رمضان پیکج ادائیگی کا طریقہ کار دیگر سکیموں میں بھی اپنایا جائے: وزیراعظم
  • نواز شریف کی بجلی نرخ میں ریکارڈ کمی پر شہباز شریف کو مبارکباد
  • وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کی میانمار کے سفارت خانے آمد، سفیر سے ملاقات
  • وزیراعظم کی میانمار میں زلزلے کے نقصان پر اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لیے میانمار سفارت خانے آمد
  • وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس
  • میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی
  • اہم خطاب، وزیراعظم آج قوم کو خوشخبری دینگے: 22ء سے اب تک کی محنت کا ثمر ہو گا، خواجہ آصف 
  • میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل