ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں آج جزوی کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ ٹانک کے مطابق کرفیو صبح 6 سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے سکیورٹی اداروں کی پوسٹ پر حملہ کیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا تھا۔دہشتگردوں نے جنڈولہ میں پوسٹ پر حملہ کیا تھا جو پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا گیاتھا. ایک دہشتگرد نے خود کو گیٹ پر اڑا لیاتھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرفیو نافذ رہے گا
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل
ویب ڈیسک:سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے، موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔
کاہنہ : درندہ صفت شخص کی7سالہ بچی سےزیادتی کی کوشش
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔