2025-02-24@04:29:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1275
«حافظ ذیشان یاسین»:
(نئی خبر)
حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا جبکہ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت چاہتی تو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ لگا...
سکندر حیات خان شیرپاؤ— فائل فوٹو قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاک افغان حکومتوں کا براہ راست رابطہ ضروری ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت اور دہشتگردی جیسے مسائل پر تعاون ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی کو علاقائی سیاست سے باہر آنا چاہیے، صوبے کے امن و امان کے مسائل سے متعلق تمام سیاسی قیادت متفق ہے۔ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے: عمر ایوب کا طنزتحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا...
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے...
امریکا میں لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی سمیت 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ، اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی...
بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھولیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی میں...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتےہوئے لیبیا سے آنے والے 2 مسافروں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافروں کی شناخت فرحان اشرف، علی ذیشان اور تقی الحسن سجاد کے نام سے ہوئی۔ فرحان اشرف اور علی ذیشان نامی مسافروں نے یورپ جانے کے غرض سے ثاقب جج نامی ایجنٹ کو بھاری رقوم ادا کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کے ذریعے فیصل آباد سے لیبیا براستہ دبئی اور مصر سفر کیا۔ لیبیا میں کچھ عرصہ قیام کے بعد ایجنٹس نے مسافر کو کشتی کے ذریعے اٹلی کی جانب بھجوانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں مسافروں کو لیبیائی حکام...
تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد میں پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم قبرستان نشے کے عادی افراد کی پناہ گاہ بن گیا۔یہ افراد یہاں کھلے عام نشے کی لت پوری کرتے ہیں اور منشیات خریدنے کے لیے پختہ قبروں سے سریا اور وہاں موجود درختوں کی لکڑی تک چوری کر کے فروخت کر دیتے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں نشے کے عادی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس لت کو ترک کر کے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں حکومت مدد کرے۔ آئی آئی چند ریگر روڈ پراے این ایف کی کارروائی، بچوں کے کپڑوں میں جذب 3 کلو سے زائد آئس برآمد کراچی اینٹی نارکورٹکس فورسنے آئی آئی چند ریگر... نشہ کرنے والی...
انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے 20 سال بعد ایڈوائزری جاری کردی۔ ایف ائی اے ہیڈ کوارٹرز سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں 15 ممالک، پاکستان کے 9 شہروں اور 2 ائیرلائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فلائی دبئی اور اتھوپین ایئر لائنز کے جوان العمر مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال کینیا، روس، سعودیہ، مصر کے مسافروں کی چھان بین کا حکم بھی...
لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈیںشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیا ہے، حکومت قانون سازی کےذریعے لاپتہ افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاپتہ افراد ٹربیونل کے لیے تو قانون سازی کرنا پڑے گی، جس پر ایڈیںشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے، جسٹس محمد علی مظہر کہا کہ کتنے عرصے میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل...
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 8جنوری 2025ء کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ۔ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے ۔ (خبر مزید تفصیلات لوڈ کی جارہی ہیں ، مطالعہ جاری رکھیں ) مزید :
پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔ پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔ حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔ اظہر علی نے کہا، “بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی...

پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ،ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کر لئے گئے۔برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26، ایم 16 رائفلیں ، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جبکہ 10 ہزار...
بھارتی عدالتیں جنسی زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور میں بھارت کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں لٹنے لگیں، بھارت میں خواتین مسلسل جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہیں، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں خواتین کے خلاف ریپ سب سے عام جرم ہے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عصمت دری کے 31,677 کیسز درج ہوئے۔ اس میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس اہلکار سنجے رائے کو خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، بھارت میں 31 سالہ ڈاکٹر سے زیادتی ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا جائے، 26نومبر کے واقعات پر تحفظات کے ساتھ غور ہو سکتا ہے۔ گرفتارشدگان کی رہائی کا جائزہ ان کی فہرستوں کی فراہمی کے بغیر نہیں لیا جا سکتا،شرائط کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے حکومت کوئی پیشگی شرط قبول نہیں کرےگی۔ حکومت مذاکرات کو توڑنے یا علیحدگی میں پہل نہیں کرے گی حکومت کا پشاور کی تحریک انصاف کی اپنی درخواست پر انتہائی مختصر ملاقات کو مذاکرات کا رنگ دینے کی کوشش نظرانداز کرنے کا عندیہ ،وفاقی وزیر قانون و انصاف سینٹر اعظم نذیر تارڑ مشاورت میں شریک ہو گئے ایم کیو ایم...
کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحہ واپس کرنے کے ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان 2021 میں افغانستان سے نکلنے کے دوران امریکی فوجیوں کے پیچھے چھوڑا گیا کوئی بھی فوجی سازوسامان واپس نہیں کریں گے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار واپسی کی بجائے، داعش سے لڑنے کیلئے امریکا مزید جدید اسلحہ دے ، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے، سازوسامان اور آلات واپس نہ کئےتو تمام مالی امداد بند کر دینگے۔ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، فوربز میگزین کے مطابق نومنتخب صدر ٹرمپ کو 2017 کے مقابلے کہیں زیادہ مختلف جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے ۔...
یہ ردعمل ٹرمپ کے تبصرے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے حلف اٹھانے سے پہلے دھمکی دی تھی کہ اگر افغانستان نے امریکی طیارے، موجود جنگی سازوسامان، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات واپس نہ کیے تو وہ افغانستان کو دی جانے والی تمام مالی امداد بند کر دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان نے اربوں مالیت کا امریکی اسلحہ واپس کرنے کے ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان 2021ء میں افغانستان سے نکلنے کے دوران امریکی فوجیوں کے پیچھے چھوڑا گیا کوئی بھی فوجی سازوسامان واپس نہیں کریں گے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار واپسی کی بجائے، داعش سے لڑنے کیلئے امریکا مزید جدید اسلحہ دے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے، سازوسامان...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری تھانے کی پولیس پارٹی پر کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ اسنیپ چیکنگ کے دوران کی گئی، پولیس کے مطابق اے ایس آئی گل حسن کی سربراہی میں ایک کار کو چیکنگ کی غرض سے روکا گیا تھا،کار میں سوار سجاد عرف داد جتوئی اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع مسلح ملزمان کے خلاف تھانہ پنیاری پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے ، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے ۔ گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواست گزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے ، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئرمین پی ٹی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔ دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، جو حاجی قاسم داوران خان کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاؤں بِلورائی کا رہائشی تھا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔ یہ...
سربیا میں آتشزدگی سے متاثر نرسنگ ہوم کی عمارت‘ معمر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے دارالحکومت بلغراد کی مضافاتی بستی باراجیو میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے عمارت سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں کا اشارہ ملا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں 30 افراد موجود تھے۔
انڈونیشیا میں تودے گرنے سے متاثر شہریوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے تلاش اور امداد کی کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے 11 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ سابق دارالحکومت جکارتا کی ایک کروڑ آبادی کو منتقل کرنا چاہتی ہے کیونکہ زیر زمین پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہر کے...
بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد علاحدگی پسندوں کے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 5 روز کے دوران 3مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔
انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی ہے۔ایڈوائزری کے تحت 15 ممالک بشمول پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہر اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔9 شہروں میں منڈی بہاء الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔پہلی بار بیرون ملک کے15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودیہ، آذربائیجان، ایتھوپیا،سینگال، کینیا، روس، مصر جانے والےمسافروں کی چھان بین کاحکم دیا گیا۔لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیے، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کاحکم بھی دیا گیا۔غیر ملکی ایئر لائنز میں ایک خلیجی اور ایک...
افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک افغان شہری رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کردیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں قید افغان جنگجو خان محمد امریکی شہریوں کے بدلے رہائی پانے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ خان محمد تقریبا دو دہائیاں قبل امریکا میں گرفتار ہونے کے بعد عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، اس پر دہشت گردی اور منشیات کی فروخت کا الزام تھا۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ افغان قیدی کی رہائی کی ڈیل...
ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
لاہور کے علاقے شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کرنے والے والے ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عدیل نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ مقتول معمولی باتوں پر بے عزتی کرتا تھا، تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔ ملزم عدیل نے کہا کہ مقتول کو اسی کے پستول سے قتل کیا۔ ملزم عدیل کو ڈولفن پولیس حراست میں لیکر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) انڈونیشیا کے ٹیلی وژن چینل کمپاس کے مطابق جاوا کے وسطی شہر پیکالوگن اس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ شدید بارش بنی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے علاقائی ادارے کے سربراہ بیرگس کاتوراسی کے مطابق بارش ابھی تک جاری ہے اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بنی ہوئی ہے۔ انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک انڈونیشیا: تین ماہ میں تیسری خاتون اژدھے کا شکار بن گئی بیرگس کے مطابق، ''تلاش کا عمل جاری ہے، کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔(جاری ہے) ہمارا مقابلہ موسم سے بھی ہے۔‘‘ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دس افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال...
پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شادباغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا جبکہ اس کا نگران شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق نالے کے پاس فائرنگ سے ذوالجناح کو مار دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ سے ذوالجناح لے جانے والا نگران عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان...
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...
امریکا کی نئی حکومت نے افغانستان کے ساتھ معاہدے کے بڑے افغان جنگجو خان محمد کو رہا کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق امریکا کی نئی انتظامیہ نے امریکہ اور افغستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو خان محمد کو رہا کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رہائی کے بعد افغان جنگجو خان محمد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات کا انکشاف اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ امریکہ میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کے بدلے میں رہا کیا گیاہے۔ ترجمان کے مطابق خان محمد تقریباً دو دھائی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دے دی۔روز نامہ امت نے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے بتایاکہ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی سکیم کے لئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔قبل ازیںایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لئے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ایف بی...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں، ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینیئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ ایف بی آر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کرکے نیا محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن کامیاب نہیں رہی، میں انشااللہ بہت جلد اپنا وفد افغانستان بھیج رہا ہوں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ صوبہ اپنا جرگہ افغانستان بھیجے گا، اس حوالے سے صوبے میں مشاورت کرلی، دو ہفتے میں وفد کابل جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری بات مانیں گے تمام مسائل حل ہوجائیں گے، انشااللہ بہت جلداس مسئلے کا حل نکال کرآپ کے سامنے رکھیں گے، اُمید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون...
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا۔
کومل اسلم: محکمہ ماحولیات پنجاب نے اپنے فیلڈ افسران کے لیے یونیفارم پہننا لازم قرار دے دیا ہے, ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری 2025 سے یونیفارم پہننا تمام فیلڈ افسران کے لیے ضروری ہوگا، جبکہ سینئر انسپکٹرز اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے یونیفارم اختیاری قرار دیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ موٹر وہیکل رولز 2013 کے تحت یونیفارم پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے اور اس فیصلے کی تفصیلات کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے سیاسی انتقام نہیں لیا؟ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تین چار...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم کے بارے میں نیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار بنگلادیشی ملزم محمد شہزاد جب بنگلادیش میں مقیم تھا تو قومی سطح پر ریسلنگ چیمپئن تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ ملزم ریسلنگ چیمپئن ہونے کی وجہ سے ہی سیف علی خان اور گھر کے دیگر ملازمین کو اپنے قابو میں کرنے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور بنگلادیش سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے ممبئی میں مقیم...
بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور 60...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔ گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف...
190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے ،معیشت کا حال بدترین ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے، حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہیں ،عمران خان جیل سے باہر آئیں...
لاس اینجلس : کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آگ کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں حکام نے آگ کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق، منگل سے جمعرات تک خشک اور کم نمی والے حالات کے باعث آگ کے پھیلنے کا خطرہ برقرار رہے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کاانٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجارہا ہے۔گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے،انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے سپیکر کو خط لکھا،شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے،جب تک نئے چیف الیکشن...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نےکمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں گرفتار سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش کمسن بچوں کو حراست میں رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے کہا کہ بچوں کو غیر قانونی حراست میں...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے گزشتہ ہفتے پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے بعد سے کہا یہ جا رہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ’عوام پاکستان پارٹی‘ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اب دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کے بڑا سیاسی اتحاد بنانے جا رہی ہے۔ اس تناظر میں وی نیوز نے مختلف سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے...
ٹنڈوآدم (پ ر) علامہ ابوالحسنات، مولانا تاج محمود نے تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے زیر اہتمام تحریک ختم نبوت 1953ء کے قائد علامہ ابوالحسنات قادری اور 1974ء میں تحریک ختم نبوت کے سرخیل موکانا تاج محمود فیصل آبادی کی یکساں یوم وفات 20 جنوری کو ان کی یاد میں دفتر ختم نبوت میں پر وقار محافظین ختم نبوت سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی، قاری عبدالرحمان الحذیفی، رانا مختار راجپوت، شعیب شیخ، محافظین ختم نبوت کے مولانا جہانزیب بیہن، شبان ختم نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت، حافظ اشرف...
سجاول(نمائندہ جسارت) چند دن قبل سجاول سندھ میں دیوان شوگر ملز کے قریب بڈھو تالپر کے رہائشی ایک بچے ریاض پارہیڑی کو پانی کا کین پہنچانے کے بہانے غلام مصطفی جسکانی، ذیشان جسکانی سمیت تین افراد نے اپنے ساتھ لیکر دیوان شوگر ملز کے کمرے میں بند کرکے اس کے ہاتھ پائوں باندھ کر تینوں ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی خبریں اور ویڈیوز مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئیں اور اخباروں میں بھی شائع کی گئیں۔ایس ایس پی سجاول نے اہل خانہ کی فریاد پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او میرپوربٹھورو کو واقعے کی ایف آئی دائر کرنے کی ہدایت جاری کی مگر متاثرہ بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میر...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے گھناؤنے جرائم کے الزام میں 2افراد کو پھانسی دے دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مجرم نے نومبر میں کھیل کے میدان میں اپنی کار شہریوں پر چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں 35 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے جسے گزشتہ 10 برسوں میں چین میں کسی واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا سب سے مہلک واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ قاتل 62 سالہ شخص فان ویکیو تھا جس نے اپنی طلاق پر شراب کے نشے میں کار چلائی اور درجنوں افراد کو موت کی نیند سلادی تھی۔دوسرے مجرم 21 سالہ سو جیاجین نے نومبر میں کالج کیمپس میں چاقو کے وار کے 8 افراد کی جان لی تھی۔
ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر افغانستان سے مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔
کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس میں گرفتار اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن بچوں سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ ایف آئی اے احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید 05 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،...
وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے ایف بی آر نے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کے لیے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینیئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے...
وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر مزید 4افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف...
کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا کے پھیلنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ موسمی فلو اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کا احتیاطی طور پر کرایا گیا تھا، اور ان مریضوں میں سے زیادہ تر میں کورونا کی علامات انتہائی ہلکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پازیٹو مریضوں کو معمولی علامات کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کو اب فلو کی طرح سمجھا جا رہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ دراندازی کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا، "18/19 جنوری کی رات، سکیورٹی فورسز نے پاکستان-افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی۔ پاکستانی فوجیوں نے دراندازی کی ان کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا اور اس کارروائی کے دوران پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔" پاکستان اور افغانستان کی دوری، بھارت کے لیے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کا سنہری موقع پاکستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے خوارج...
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔(جاری ہے) نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان حسینی عیسیٰ نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے لیے جنریٹر کے استعمال باعث پیش آیا جو دھماکے پھٹ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے سے...
انصاف تک رسائی ہر معاشرے کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، جو سماج میں امن و سکون، مساوات اور استحکام کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر فرد کو اپنے حقوق کے تحفظ، قانونی مسائل کے حل اور عدالتی نظام سے مساوی فائدہ حاصل ہو۔ کسی بھی معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان قانون کی عملداری اور انصاف کا معیار ہی یہ طے کرتا ہے کہ وہ اقوامِ عالم میں کہاں کھڑے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جو ریاستیں انصاف کی مناسب فراہمی یقینی بناتی ہیں کامیابی بھی ان کے ہی قدم چومتی ہے۔ جہاں امیر اور غریب یکساں حیثیت سے پیش ہوتے ہوں وہاں کے عوام ریاست پر اپنا حق تسلیم...
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو’’کرپشن کارڈ‘‘کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب...

کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا عنصر ملک و جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہے۔ عدل وانصاف کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر سے لیکر لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ہے جو کہ ارسا قانون سمیت جمہوریت آئین اور عدل وانصاف کے برخلاف ہے۔ انہی ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارا ملک دو حصوں میں تقسیم اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ حکمرانوں کے حوس اقتدار اور اسٹیبلشمنٹ کی چالاکیوں سے قومی جماعتوں میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد...
کراچی: شہر قائد کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور تین بھائی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھر سے کوئی چیز نہیں لوٹی۔ شفیع اللہ نے بتایا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کی پالیسی مسافرو ریلوے حکام کی ناک تلے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کی مسافروں سے اوور چارجنگ، لاہور سے راولپنڈی میں چلنے والی ریل کاروں میں ٹھیکیداروں کی من مانیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمپلی منٹری سروسز کے نام پر چائے، بسکٹ،سنیکس دئیے جاتے ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ کمپلی منٹری سروسز کے نام پر پیش کردہ اشیاء کا بھاری بل تھما دیا جاتا ہے۔ بھاری بل ادا نہ کرنیوالے مسافروں کو ٹرین سے اتارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، پرائیویٹ ٹھیکیداروں کا عملہ خود کو اسٹاف ظاہر کروا کر مسافروں کو دھمکاتا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی پنڈی ریل کار کے مسافروں نے چلتی ٹرین میں احتجاج کیا۔مسافروں کاکہنا تھا کہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب آج بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی محمد افضل سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر...
BOGOTA: براعظم امریکا کے ملک کولمبیا میں باغیوں کی تنظیم نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد تین روز میں شمال مشرقی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ای ایل این نے شمال مشرقی علاقے کیٹیٹمبور ریجن میں جمعرات کو مخالف گروپ سابق مسلح گروپ ایف اے آر سی کے اراکین کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ نورٹے ڈی سینٹینڈر کے گورنر ولیم ویلامیزار نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں عام شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں افراد زخمی ہیں اور کشیدگی کے دوران 5 ہزار...
پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی تحریک انصاف کے مطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کو ساری صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے ٹی او آرز خود دیے، ٹی او آرز اس وقت تیار کیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن...
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا...
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشیٹو نافذ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا. سال2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل سروسز کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا عکاس ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے 18 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کو فعال کیا ہے، جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز ٹیکس چھوٹ، فارن ایکسچینج اکاؤنٹس سہولت فراہم کرتے ہیں. اس کے علاوہ اسپیشل ٹیکالوجی زونز ڈیوٹی فری درآمدات کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہیں۔حالیہ برسوں میں کمی کے باوجود 2022 میں اسٹارٹ اپس نے 355 ملین ڈالر کی سرمایہ...
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے. بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔
کراچی : قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔جیو نیوز کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے پر اتاردیا۔رپورٹ کے...
پاکستان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی دمام سے ملتان جانے والی فلائٹ پی کے۔150 کے لاہور ایئرپورٹ رن وے پرغلط لینڈنگ کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا۔ اتوار کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے پی کے 150 طیارے کو پائلٹ کی جانب سے غلط رن وے پر اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ اور فرسٹ افسر سے انکوائری کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طیارے...
ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور فرانس کے شہر پیرس میں Gaîté Lyrique تھیٹر پر بے گھر تارکین وطن نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ یہ قبضہ اس وقت شروع ہوا جب تھیٹر نے "فرانس میں پناہ گزینوں کی بحالی خوش آمدید" کے عنوان سے ایک مفت کانفرنس کی میزبانی کی۔ اسی دوران تقریب میں شرکت کرنے والے 250 بے گھر افریقی تارکین وطن نے کانفرنس کے ختم ہوتے ہی وہیں ڈیرے ڈال دیے اور ان کے ساتھ مزید 50 تارکین وطن بھی شامل ہو گئے جن کے پاس سردیوں میں سر چھپانے کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں تھی۔ Gaîté Lyrique پر اس قبضے نے انتظامیہ کو کم از کم 24 جنوری تک تمام پرفارمنسز منسوخ کرنے پر...
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سےن لیگ کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ن لیگ نےپی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورکمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کوتمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں،رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کو حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے ،ن لیگ ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو، ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ن...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی...
نائجیریا (نیوز ڈیسک)نائجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رساؤ جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے...
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مقابق صبح آٹھ بجے ہوگا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں طراف سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو اور حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں 700 میٹر پیچھے ہٹ جائے گی۔ معاہدے کے تحت اسرائیل یرغمالیوں کے بدلے دو ہزار فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیل کی وزارت...
چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’’گوادر اور کوئٹہ کے دوروں پر لاپتا افراد کے مقدمات نے ہلا کر رکھ دیا۔ مسنگ پرسنز کے مقدمات کو سنا جائے گا‘‘۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے لاپتا افراد کے بارے میں جو کچھ فرمایا وہ درست ہے۔ لاپتا افراد کا بازیاب نہ ہونا نہ صرف اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے بلکہ یہ اِس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کا نظام عدل و انصاف کمزور اور بے بس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا لاپتا ہونا اور عدالتوں کا بے خبر رہنا شرمناک صورتحال ہے جس سے یقینا عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ ’’لاپتا افراد‘‘ کا پتا آسان ہے کیونکہ اِن کے ورثا برسرعام یہ کہتے...
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تعلقہ چمبڑ کے گوٹھ گلاب لغاری کے رہائشی سیاسی رہنما جمن لغاری نے اپنے خلاف کی جانے والی الزام تراشی میں ملوث افراد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گلاب لغاری کے رہائشی چند نوجوانوں نے مجھ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر میرے کردار کشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی رہنما ئوں اور سیاسی مخالفین کے کہنے پرمیرے خلاف منشیات کی سرپرستی کے جھوٹے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے الزام لگانے والے 2 افراد کے خلاف چمبڑ تھانے پرایک جھگڑے کا کیس درج ہوا ہے، جبکہ دوسرا کیس ڈیوٹی...
کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کاانکشاف‘ بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے فضائی آلودگی کے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے‘ مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے، اور جسم میں انسولین کی...

غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ مولانا ہدایت الرحمن‘ راشد نسیم ‘ ڈاکٹرواسع شاکر ودیگر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی وضلعی ذمے داران کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی، معاشی عدم استحکام، لاپتا افراد، دہشت گردی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور معدنیات کی لوٹ مار بڑے مسائل ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے خود دہشت گردی کو دوام دے رہی ہیں۔ مسائل ومشکلات کا حل سیاسی مفاہمت، معاشی ترقی، روزگارکی فراہمی،بارڈر بندش کا خاتمہ، سہولیات کی فراہمی ہے‘ بلوچستان کے حقیقی قبائلی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیاجائے شفافیت ہر سطح پر ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت...
ابوجا (صباح نیوز) شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میںپٹرول سے لدا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکہ ہوا۔ ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
ڈیفنس خیابان محافظ میں بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس کے علاقے فیز 7 خیابان محافظ میں کام کے دوران بلندی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو سروس کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے کی جو کہ محنت کش تھا جبکہ حادثہ بنگلے کی چھت پر کام کے دوران گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...