اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جنوبی افریقہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر خوراک کے داخلے پر پابندی اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ایک تسلسل ہے جسے آئی سی جے نے فلسطینی عوام کے خلاف ممکنہ نسل کشی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بدھ کے روز جنگ سے تباہ حال غزہ میں امداد پر قابض فاشسٹ صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ قابض اسرائیل نے یہ پابندی ہفتے کے آخر سے لگائی ہے۔ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں قابض اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "غزہ میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر خوراک کے داخلے پر پابندی اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ایک تسلسل ہے جسے آئی سی جے نے فلسطینی عوام کے خلاف ممکنہ نسل کشی قرار دیا ہے۔ خیال رہےکہ گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض صہیونی ریاست نے یہ کہہ کر غزہ کی ناکہ بندی شروع کی تھی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی توسیع سے متعلق امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ دوسری جانب حماس نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی نئی تجویز کی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی سے طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت اس کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع کی جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ جنگی ہتھیار استعمال کر کے طور پر بھوک کو
پڑھیں:
راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر کی اسلام آباد آمد۔
Minister of Foreign Affairs and International Cooperation of Rwanda Ambassador Olivier Jean Patrick Nduhungirehe arrived in Islamabad today on an official visit. At the airport he was recieved by DG Africa Ministry of Foreign Affairs, Rwandan High Commissioner in Pakistan and… pic.twitter.com/5GZ7q75xUz
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 20, 2025
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے مختصر دوسرے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر راونڈا کے وزیر کا استقبال ڈی جی افریقہ وزارت خارجہ، پاکستان میں روانڈا کے ہائی کمشنر اور ایم ایف اے پاکستان کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افریقہ پاکستان راونڈا