WE News:
2025-03-09@03:59:47 GMT

روزہ اور صحت ساتھ ساتھ، ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

روزہ اور صحت ساتھ ساتھ، ماہرین کیا تجویز کرتے ہیں؟

پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی نیوٹریشن منال الفاخانی بچپن کے وہ دن بہت یاد کرتی ہیں جب رمضان کے دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مسجد میں روزہ افطار کرتی تھیں اور میٹھی سوجی کے آٹے کی کوکیز کھاتی تھیں جنہیں وہ اب خود پکانا بھی سیکھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چنے افطاری کا اہم حصہ، جانیے ان کے ان گنت فوائد

ایلفاخانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگوں کے لیے روزہ رکھنا محفوظ ہے لیکن آگے کی منصوبہ بندی اور غذائیت کو ذہن میں رکھنا اس مہینے کو زیادہ معنی خیز بنا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچے، بوڑھے اور حاملہ، حیض میں مبتلا یا دودھ پلانے والی خواتین کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس، دل کی بیماری یا دیگر دائمی حالات میں مبتلا افراد کو روزہ رکھنے کا فیصلہ کرتے وقت اپنے ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے، خصوصاً اگر وہ باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ رکھنے کے لیے آپ کو ایک بہت اچھی صحت مند حالت میں ہونا چاہیے۔

سحری کی غذائیں

سحری میں کھانے کے لیے غذائی ماہرین مختلف قسم کے کھانوں کا مشورہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے: افطار و سحر میں بہترین خوراک، مصنوعی ذہانت کیا بتاتی ہے؟

جب سونیا اسلام کو بچپن میں سحری کے لیے بستر چھوڑنے میں دقت ہوتی تھی تو ان کی والدہ ان کے لیے ایک کیلا اور ایک گلاس دودھ لاتی تھیں۔ اب جبکہ وہ خود ایک غذائی ماہر ہیں اس کھانے میں حکمت کو دیکھتی ہیں جس میں فائبر اور پروٹین کا امتزاج ہوتا ہے۔

سونیا اسلام نے کہا کہ ایسی غذا کا ہونا جو زیادہ سے زیادہ وقت تک چل سکے بہت اہم ہے۔

افطاری میں اعتدال

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران جسم کی بات سنیں۔

منال الفاخانی تدریسی کام کے دوران دن کے وقت سست روی اختیار کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور افطار کے بعد کام پر لگ جاتی ہیں۔

مختصر چہل قدمی یا اسٹریچنگ کرنے سے توانائی کی سطح کو بڑھانے اور دماغ کو فعال رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں وہ پانی کی کمی سے بچنے کے لیے روزہ کھولنے سے پہلے یا شام کے بعد ورزش کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی سحر و افطار میں کیا کھاتے پیتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے تفصیل بتادی

ماہرین کہتے ہیں کہ افطار کے وقت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے جسم میں سستی  محسوس ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگ ایک گلاس پانی یا گرم مشروب اور فائبر سے بھرپور کھجوروں سے روزہ کھولتے ہیں۔ اس کے بعد مختصر ایپیٹائزرز کھانے چاہییں اور پھر کچھ گھنٹے انتظار کرکے مزید کھایا جائے۔

یو ٹی ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والی زیبا جیٹ پوری کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ کھانے سے بہتر ہے کہ احتیاط سے کھایا جائے اوریہ دیکھ لیا جائے کہ آیا اس وقت آپ کے جسم کو واقعی غذا کی ضرورت ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روزہ اور صحت سحری اور افطار صحت مند سحری غذائی ماہرین معتدل غذائیں نیوٹریشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روزہ اور صحت سحری اور افطار غذائی ماہرین نیوٹریشن کے لیے

پڑھیں:

روزہ روح کو پاک دل کو صاف کرتا ہے: راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیاہ حصول تقویٰ کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے نجات کا ہے۔ مسلمان روزے کی حالت میں برائیوں سے بچیں اور اپنے رب کو راضی کریں۔ رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کے لئے اپنی عبادات کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہئے۔ رمضان المبارک میں آدمی اللہ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اپنے اندر روحانیت پیدا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزہ روح کو پاک اور دل کو صاف کرتا ہے۔ گناہوں کی دلدل سے نکالتا ہے اور کمال کے درجے پر فائز کرتا ہے۔ ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار و برکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک دن میں سب سے زیادہ عمرہ حاضری کا نیا ریکارڈ قائم
  • بھارتی سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار: روزہ رکھ کر باجماعت نماز بھی پڑھی
  • ’اذان کے وقت فوڈ ڈیلیوری کی لیکن کسی نے افطار کا نہ پوچھا‘
  • ساتویں روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار
  • روزہ روح کو پاک دل کو صاف کرتا ہے: راغب نعیمی
  • سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟
  • سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟جانیں
  • بڑی قدرتی آفت آنیوالی ہے؟ سمندر میں کیابڑا اور خطرناک ہونیوالا ہے؟ماہرین نے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا
  • نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے روزہ افطار کیا ،نماز تراویح ادا کی