جنوبی کوریا کے جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سیئول: جنوبی کوریا کی فوجی مشق کے دوران ایک خوفناک غلطی سامنے آئی، جہاں ایک KF-16 جنگی طیارے نے غلطی سے شہری آبادی پر بم گرا دیے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ واقعہ پوسچون کے علاقے میں پیش آیا، جو شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور فوجی مشقوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ MK-82 نامی 500 پاؤنڈ وزنی بم ایک مشترکہ لائیو فائر ڈرل کے دوران گرائے گئے لیکن مقررہ فائرنگ رینج سے باہر گر کر رہائشی عمارتوں اور ایک چرچ کو شدید نقصان پہنچا۔
جنوبی کوریا کی فضائیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔
علاقے کے مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جو پہلے ہی سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں کے خطرات کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔ مقامی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی مشقوں کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ فوجی مشقیں اگلے ہفتے شروع ہونے جا رہی ہیں، جنہیں شمالی کوریا کے خلاف دفاعی تیاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا
پڑھیں:
نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ اُمید ہے آئندہ ہم ویسی ہی کرکٹ کھیلیں گے، جیسا لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز آپ کو میچ اور بولرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن علی اور صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کام آسکتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو چوتھی ٹرافی دلوائیں۔