پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید —فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔

خیبرپختونخوا حکومت کو درسی کتابوں کی چھپائی و منافع کے معاہدے سے روک دیا گیا

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے، فیصل جاوید کو عمرہ کرنے دیں، واپس یہی پر آئیں گے۔

ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں آرڈر شیٹ فراہم کی جائے تو ایئر پورٹ پر دے دیں گے۔ 

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آج ہی اس میں آرڈر کر دیتے ہیں، کاپی آپ کو مل جائے گی۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل جاوید

پڑھیں:

صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں منتخب ہونے کی اصل وجہ بتادی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹرفیصل واوڈا کا نیا انکشاف
  • متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، واوڈا
  • شدید ژالہ باری کے بعد عمر گل کی گھر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل
  • عمر گل کی گھر کے باہر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں منتخب ہونے کی اصل وجہ بتادی۔
  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی
  • سینیٹر اعجاز چودھری کیخلاف کیا شواہد ہیں؟سپریم کورٹ نے پولیس کومزید شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی
  • فواد چوہدری، شہریار آفریدی اور صنم جاوید کیخلاف 9 مئی سے متعلق کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ  کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار
  • عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟ صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار