سرفراز نے 11 سیریز جیتیں تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتیں تھیں لیکن عمران خان نے انہیں ہٹا دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتی تھیں تو اس وقت عمران خان نے ایکش لے کر انہیں ہٹا دیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے جہاں عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر تنقید کی وہی سیاسی حوالے سے ان کی حمایت کی اور انہیں مظلوم قرار دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے رواں برس ملک گیر کنونشن کرنے کا اعلان کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر ایکشن لینے کی عزم ظاہر کیا اور حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تسلسل کے ساتھ 12 دفعہ ٹاس ہارنے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
وہ ایک درجن بار لگاتار ٹاس ہارنے والا دوسرا کپتان بن گیا۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا واحد کپتان تھے جنہوں نے 1998 اور 1999 میں 12 بار تسلسل کے ساتھ ٹاس ہارے۔
یہ بھی پڑھیے: روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا
روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد سے لگاتار ٹاس ہارنا شروع ہوئے تھے اور آج 12ویں بار ٹاس نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہارے۔
برائن لارا اور روہت شرما کے بعد نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین 11 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
انہوں نے 2011 اور 2013 کے درمیان 11 مرتبہ لگاتار ٹاس ہارے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روہت شرما کرکٹ