چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچا یا۔ چینی ریسکیو ٹیم، چائنا انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم، ہانگ کانگ ایس اے آر ریسکیو ٹیم، اور چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم راتوں رات میانمار پہنچیں جبکہ چین کے مختلف علاقوں سے عوامی ریسکیو فورسز بھی میانمار پہنچی ہیں یا ابھی راستے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال، تقریباً 400 چینی زلزلہ ماہرین، ریسکیو ورکرز، اور طبی عملہ میانمار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے نجات کے کاموں میں مصروف ہیں، اور چینی ریسکیو ٹیموں نے اب تک 6 افراد کو زندہ بچا یا ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ میانمار کو 10 کروڑ یوآن کی فوری انسانی امداد فراہم کرے گا، جس میں خیمے، فرسٹ ایڈ کٹ، خوراک، پینے کے پانی سمیت دیگر اشد ضروری سامان شامل ہو گا۔اس امداد کی پہلی کھیپ میانمار پہنچ چکی ہے جبکہ چائنا ریڈ کراس سو سائٹی نے بھی امدادی سامان فراہم کیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریسکیو ٹیم
پڑھیں:
پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ
پاکستان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے ملک میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی
پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق بحران کے وقت بین الاقوامی تعاون کے اپنے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان نے حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے میانمار کو 70 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے 35 ٹن وزنی پہلی پرواز کو روانہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تباہی کے پیش نظر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میانمار اور اس کے پڑوسی ممالک میں شدید زلزلہ اایا تھا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں شہری ہلاک ہوگئے، جب کہ وسیع پیمانے پر املاک بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امدادی سامان پاکستان زلزلہ طارق فضل چوہدری میانمار