Juraat:
2025-04-01@08:07:44 GMT

میانمار زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1644سے متجاوز

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

میانمار زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1644سے متجاوز

میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر
زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی

میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے ۔میانمار میں آنے والے 7.

7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے ۔زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1644سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے ۔بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔بنکاک میں زلزلے کے باعث 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ جس میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ 100سے زیادہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: زلزلے میں

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیر اعظم سے تعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی

انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو یہ بھی بتایا کہ ان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لیے روانہ کرے گی، جو 2 کھیپ میں اگلے 48 گھنٹوں میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

وزیراعظم نے میانمار کے عوام کی بہادری اور استقامت پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے۔

میانمار کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا اور مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1700 افراد ہلاک، 3400 زخمی جبکہ 300 افراد لاپتا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیر اعظم سے تعزیت
  • میانمار میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچالیا
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ
  • میانمار میں زلزلے سے مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سولہ سو سے تجاوز کر گئی
  • میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں 1644 سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری
  • میانمار میںشدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعدادایک ہزار سے تجاوزکرگئی
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی