دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہیے: چوہدری شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ــــ فائل فوٹو
وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاس مسئلے کےحل کے لیے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہےکہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاقِ رائے نہیں ہوتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمز سے 30 میگا واٹ تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، ہمسایہ ممالک گوادر کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔
شافع حسین نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے چوہدری شجاعت ماضی کی طرح اب بھی کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری شافع حسین کے لیے
پڑھیں:
بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جارہا: بیرسٹر سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو کے پی کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جَلد ادا کرے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے جا رہے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔