اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ دنیا جسمانی معذور لوگوں کو مایوس کر رہی ہے جنہیں طبی عدم مساوات، کمزور صحت، بیماریاں لاحق ہونے اور قبل از وقت اموات کے خدشات دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جسمانی معذوری کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں ایسے افراد کی تعداد 16 فیصد ہے تاہم بیشتر جگہوں پر انہیں زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رکھا جاتا ہے۔

انہیں صحت و ترقی کے مواقع کی فراہمی وقار، انسانیت اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور یہ انسانوں کی مشترکہ اقدار ہی نہیں بلکہ عام فہمی کا امتحان بھی ہے۔

(جاری ہے)

Tweet URL

آج اور کل ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد جسمانی معذور افراد کو معاشرے کے تمام حصوں سے پوری طرح مربوط کرنے کے لیے عالمگیر کوششوں میں تیزی لانا ہے۔

کانفرنس میں تقریباً 4,000 لوگ شرکت کر رہے ہیں جس کا اہتمام اردن اور جرمنی کی حکومتوں نے جسمانی معذوری پر بین الاقوامی اتحاد نے کیا ہے۔ اس موقع پر جسمانی معذوری سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لیے عمان۔برلن اعلامیہ جاری ہونے کی بھی توقع ہے۔مسلح تنازعات اور جسمانی معذوری

نائب سیکرٹری جنرل نے غزہ، یوکرین، اور سوڈان جیسی جگہوں پر رہنے والے لوگوں کو درپیش خطرات اور مشکلات کا تذکرہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جتنی بڑی تعداد میں بچے معذور ہوئے ہیں اس کی جدید تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مسلح تنازعات میں جسمانی معذور افراد کے لیے خطرناک جگہوں سے انخلا کرنا اور پناہ گاہوں یا خدمات تک رسائی کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔ یہ ان کے انسانی حقوق اور وقار پر حملے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ کی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح تنازعات میں سب سے پہلے انہی لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے غزہ میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی ایک نوجوان فلسطینی خاتون مائی کا ذکر بھی کیا جس کا عضلاتی نقص یا وہیل چیئر ان کے خوابوں کی تکمیل کی راہ میں حائل نہ ہو سکے۔ اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں کی بنا پر انہیں اقوام متحدہ کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کا کام ملا تھا۔ تاہم، نومبر 2023 میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ اسرائیل کی بمباری میں ہلاک ہو گئیں۔

جسمانی معذور افراد کے حقوق کا تحفظ

معذور افراد کے حقوق کو 2006 میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ ایک معاہدے کے ذریعے تحفظ دیا گیا ہے۔ جسمانی طورپر معذور افراد کے حقوق کا یہ کنونشن 21ویں صدی میں انسانی حقوق پر پہلا جامع معاہدہ ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کیسے ہر طرح کے حقوق کا اطلاق جسمانی معذور افراد پر بھی ہوتا ہے۔ اس میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ان لوگوں کی معذوری کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے حقوق سے موثر طور پر کام لے سکیں۔

اس کنونشن کے نتیجے میں 90 فیصد ترقی پذیر ممالک نے ایسے قوانین اور پالیسیاں تشکیل دی ہیں جن سے جسمانی معذور افراد کے تعلیمی حق کو تحفظ ملا ہے جبکہ فی الوقت ان میں ایک تہائی ممالک میں ہی قابل رسائی سکول موجود ہیں۔

علاوہ ازیں، ان ممالک میں معذور افراد کی نصف تعداد کو نقل و حمل کے ذرائع تک رسائی نہیں ہے۔ ایسے بچے سکول اور بڑے کام پر نہیں جا سکتے اور خاندانوں کو ضروری خدمات میسر نہیں آتیں۔ امینہ محمد نے کہا ہے کہ اس صورتحال کو تبدیل ہونا چاہیے اور اس کے لیے سبھی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جسمانی معذور افراد معذور افراد کے حقوق کا کے حقوق

پڑھیں:

اسرائیل غزہ میں بچے ذبح کر رہا ہے اور اس گھناؤنے جرم پر دنیا خاموش ہے؛ بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔

مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے۔

اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں… لیکن یہ سب بھی مجھے غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک سکتا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ غزہ میں روز والدین کو اپنے بچوں کی لاشیں اٹھائے روتے دیکھتی ہوں، بچوں کے سر بمباری میں تن سے الگ ہوتے دیکھتی ہوں، لوگ اپنے پیاروں کے جسمانی اعضاء پلاسٹک کے تھیلوں میں اٹھا کر در بدر پھرتے ہیں۔ آج ایک انسان کو خیمے میں زندہ جلا دیا گیا اور ہم سب یہ نسل کشی خاموشی سے دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو "بدترین جنگی جرائم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ہمارے فون پر لائیو ہو رہا ہے اور ہم انکار بھی نہیں کر سکتے۔ ہم آہستہ آہستہ بے حس ہو رہے ہیں۔ صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارنا یا آن لائن خریداری کرنا انسانیت کو نہیں بچا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معمولی بات نہیں کہ بچوں کو ذبح کیا جائے، اسپتالوں اور اسکولوں پر بم برسائے جائیں، مگر مغربی دنیا نے ان جرائم کو معمول بنا دیا ہے۔ ہمیں آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے گرفتار تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
  • نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا اظہار خیال
  • دنیا بھر میں 1.6 ارب افراد سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم ہیں. عالمی بینک
  • نہتے فلسطینیوں پر بارود کی برسات پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
  • اسرائیل غزہ میں امداد کا ایک قطرہ بھی جانے نہیں دے رہا؛ اقوام متحدہ
  •   تاج حیدر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔ 
  • وفاقی وزیرقانون وانصاف و انسانی حقوق، سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے پروفیسر نکولا لیورا کی ملاقات
  • اسرائیل غزہ میں بچے ذبح کر رہا ہے اور اس گھناؤنے جرم پر دنیا خاموش ہے؛ بھارتی اداکارہ
  • ڈرائیونگ کے حوالے سے بھارت دنیا کا تیسرا خطرناک ملک
  • نعرے نہیں، عملی اقدامات کر رہے، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنیکا وعدہ پورا کر دکھایا: عطا تارڑ