2025-04-17@01:11:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2271

«کوئی خط نہیں ملا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت داخلہ کے ڈرون حملے سے متعلق بیان پر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور سپیکر سے تلخ کلامی کی۔ تاہم ایاز صادق نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت پھر بھی نہیں دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی اراکین نے بازوئوں پر کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ اور مختلف علاقوں میں شہید ہونے والوں...
    ٹرمپ کے نیوٹرل ہونے کے بعد عمران خان کا کسی اور جہان میں حکومت بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے یہ سب کیسے ہوا جانتے ہیں۔ آج کل پاکستان کی سیاست میں جو ڈرامہ چل رہا ہے، وہ کسی بالی ووڈ فلم سے کم نہیں۔ کہانی کا ہیرو عمران خان، جو اڈیالہ جیل سے اپنی رہائی کے خواب دیکھ رہا تھا، اور ولن؟ وہ کون ہے، یہ تو کوئی نہیں جانتا، کیونکہ پاکستان کی سیاست میں ولن کی کرسی پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا چہرہ بیٹھ جاتا ہے۔ لیکن اس کہانی میں ایک دلچسپ موڑ آیا جب پی ٹی آئی نے اپنی ساری امیدیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کندھوں پر لاد دیں۔ ادھر عمران خان نے فارن کمیٹی کو...
      ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنی آواز بلند کرکے حکمرانوں کو جھنجھوڑے، یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن منعقد ہوگا، کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے ساتھ...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    مسئلہ فلسطین: فضل الرحمان کا 10 اپریل کو کنونشن، 13 کو مظاہرہ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 10 اپریل کو مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس اور فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں اور حکمران خاموش ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو اور اپنی آواز بلند کرکے حکمرانوں کو جھنجھوڑے، یہ وقت اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک انجینئر محترمہ ابتہال ابوسعد کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے بے مثال جذبہ ایثار اور ہمت کے ساتھ، قابض حکومت کی  انسانیت کش جنگی مشین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ ابتہل ابو سعد کی جانب سے غزہ کے خلاف صہیونی جرائم میں ملوث ہونے پر کمپنی کے ایگزیکٹوز پر تنقید اور جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے اسرائیلی جرائم میں حصہ لینے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا کا مطالبہ کیا۔ حماس نے مائیکروسافٹ  کی ایک انجینئر محترمہ ابتہل ابو سعد کے جرأت مندانہ موقف کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) ارتھ کوئیک،کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہبازلغاری نے کہا ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا کرنہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دے سکتے ہیں،میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ آنے والے زلزے کی تین دن قبل پیشگوئی کر دی تھی جس کا ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے، شہباز لغاری کے مطابق ای کیو کیو این دنیا کا پہلا ارتھ کوئک ریسرچ سینٹر ہے جو آنے والے موسم کی طرح آنے والے زلزلوں کا 128 گھنٹے پہلے بتانے کی ریسرچ مکمل کر چکا ہے جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت تک حاضر ہونے یا پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ شہبازشریف نے...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹائمز نا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی.(جاری ہے) مائکروبیل ٹیکنالوجیز مختلف ماحولیاتی کاموں جیسے کہ نامیاتی مواد کو توڑنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن فکسشن کے لیے مائکروجنزموں، بشمول بیکٹیریا، فنگس، اور طحالب کے استعمال کا حوالہ دیتے ہیں مٹی، پانی اور ہوا میں تعینات مائکروجنزموں کو کاربن کی تلاش، فروغ دینے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دعویٰ:  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تحقیق: فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نےکہاہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر جاری بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی یوم صحت پر عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کو کامیاب بنائیں...
    بانی پی ٹی آئی کے ہم درد امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ کی اسلام آباد میں سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہونے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، وہ بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے...
    ترجمان حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فوج، پولیس اور ایجنسیوں کو کشمیری عوام کی آواز دبانے اور ان کے قتل عام کی ہدایت دیتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور کالے قوانین نافذ کر کے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے...
    پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔ بانی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔ بانی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا۔ شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ کل تک یہ کہتے تھے...
    ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔ سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور...
    اسلام آباد: پاور ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان نے بجلی کی نرخوں میں تبدیلی کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ظفریاب خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں، بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق مسخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹس حکومت کے سرکاری مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرتی ہیں اور اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کی وفات کے بعد اس کی شادی شدہ بیٹی کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ غیر قانونی اور امتیازی قرار دینےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اعلیٰ عدالت نے مرحوم والد کی جگہ بیٹی کو ملازمت کے لیے اہل قرار دے دیا، کرک سے تعلق رکھنے والی خاتون کی درخواست پر جسٹس منصور نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست گزار کو 17مارچ 2023 کو متوفی سرکاری ملازم کے کوٹے پر ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا، دو ماہ بعد 15 مئی2023 کو ضلعی تعلیمی افسر نے تقرری کا حکم واپس لے لیا تھا۔ وضاحتی مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شادی شدہ بیٹی کو متوفی سرکاری ملازم کے کوٹے پرملازمت کا حق نہیں...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی  طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا...
    امریکا میں مقیم پاکستانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے یہ روابطہ کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کے لیے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی...
    عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی درپردہ کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات:ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں ان پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے...
    حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فائل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کو امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا...
    بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے  اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے اگر کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتارکرلئے جائینگے۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی اوآرڈر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا تاہم اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔  دوسری جانب اختر مینگل نے حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے...
    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خودمختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ میں لکھا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی سلوک ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، فیصلہ کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں، سیکشن آفیسر کی جانب...
    سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیرقانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں، شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین کے آرٹیکل 25، 27 اور 14...
    امانت گشکوری: سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کا کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا امتیازی اور غیر قانونی ہے،عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سیکشن آفیسر کی...
    اسرائیلی بمباری سے فلسطینی عوام کو بھوک ، نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سلامتی کونسل سے خطاب اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔الجزائر کی جانب...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سلیمان خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا جائے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے، حکومت ماہ رنگ بلوچ کو رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلیمان خان خلجی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اعتماد میں لیکر بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ جلد ہی بلوچستان کے مسائل پر تمام قبائل کی کانفرنس بلائی جائے گی۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جے ڈبلیو پی کے...
    کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
      ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان نے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سردار اخترمینگل کی بی این پی ریڈ زون میں احتجاج پر بضد ہے۔ جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے  5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کےمطابق  جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں، مقتولین ضیاء اللہ شاہ، شہزاد اور مظفر شاہ آپس میں باپ، بیٹا اور بھائی ہیں جب کہ دوسرے گروپ کی طرف سے جھگڑے کے دوران انور علی شاہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہے،...
    جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    مسقتل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت ہر مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے...
    بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ بلاول نانا کی برسی پر بھی بانیٔ پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔ نیا آپریشن اگر ہوا تو کے پی حکومت کی اجازت سے ہو گا: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی نیا آپریشن اگر ہو گا تو خیبر پختون خوا حکومت کی اجازت سے ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی۔ بیرسٹر سیف...
    عرفان ملک: افغان باشندوں کے انخلا کی مہم کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں افغان باشندے روپوش ہو گئے ہیں۔  حکومتی مشینری 67 ہزار 825 افغان باشندوں کی نشاندہی کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے تاہم کئی اضلاع میں افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ راولپنڈی میں 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا جبکہ گوجرانوالہ میں 12 ہزار 438 افغان باشندوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ سرگودھا میں 8318 غیر قانونی مقیم افغان باشندے روپوش ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاہور میں بھی 7341 افغان باشندے روپوش ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پولیس ذرائع کے مطابق...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک اور بڑی خوشخبری...
    قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے حج آپریشن کا اعلان کر دیا،پہلی پرواز29اپریل کو روانہ ہوگی، قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی،پی آئی اے کا حج آپریشن 29اپریل سے یکم جون تک جاری رہیگا۔حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔عازمین کی روانگی کیلئے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔  ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک...
    ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
    مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑیت نقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔ مزید پڑھیں؟: کراچی سے کتنے افغان واپس بھیجے جا رہے ہیں، حراست میں کتنے لیے گئے؟ نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج  دہشت گردوں  کی مالی اعانت کےخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران شرکاء نے  کہا کہ ریاستی ادارے آئین میں  رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکاء کا  کہناتھا کہ   قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف  نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو سراہا اور  بغیر کسی رکاوٹ کے  نیشنل ایکشن پلان کے تیز  نفاذ  کی ضرورت پر زور دیا ۔...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ان...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے افغان مہاجرین کو زبردستی نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چئیڑمین پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل  مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی اس وقت دہشت گردی نہیں تھی، جب ہماری حکومت ختم کی گئی اس کے بعد ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں اور...
    پشاور (نیوز  ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے۔ توجہ ہٹنے سے دہشتگردوں کو اپنے پاؤں پھیلانے میں مددملی۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورازورلگایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی ہمارے اس پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتے ہیں افغانستان سے آگے بڑھنے کیلئے ٹی اوآرز بنائے۔ افغانستان کے ساتھ معاملہ آگےبڑھانے پر سنجیدگی سے غورکرناہوگا۔ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ٹی او آرز دیئے ہوئے2سے3مہینے ہوگئے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے۔ میری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ اور انتہائی دائیں بازو کی رہنما لارا لومر کے درمیان ملاقات کے بعد قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے تقریباً چھ ارکان کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ دیگر کو دوسری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، این ایس سی کے جن سینیئر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، ان میں ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر ڈیوڈ فیتھ اور انٹیلی جنس معاملات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر ڈائریکٹر برائن والش شامل ہیں۔ برطرفی کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔ امریکہ: سازشی نظریات پھیلانے والے الیکس جونز کو لاکھوں ڈالر کا جرمانہ...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔ کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے ۔  کوئٹہ تا کراچی ٹرین سروس کی بحالی نہ ہونے سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر بولان میل چلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور کے مختلف تھیٹرز پر اچانک چھاپے مارے، جن میں محفل تھیٹر، پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھیٹرز کے ماحول اور معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی معائنہ کیا۔ ان کی جانب سے چھاپوں کے دوران ناقص صفائی اور بدانتظامیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی گانوں اور فنکاراؤں کے نامناسب لباس پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی...
    اسلام آباد؍ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشں لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء  کے حوالے کرتے ہیں۔ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی، بہنوں سے ملاقات...
    اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں؟ جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی...
      پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کا نہیں مان رہے ، عدالت کا وقار اور رعب و دبدبہ تو ختم ہو گیا...
      صدر مملکت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان پیپلز پارٹی کا گزشتہ روز ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی...
    گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور ریاست ممکنات کا کھیل ہوتا ہے اس میں ناممکنات کم ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے شریف خاندان کو ہمیشہ کے لیے رائٹ آف کر دیا گیا ہے اور یہ باتیں بھی ہو رہی تھیں اب یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ سیاسی جماعت چاہتی ہے یا ریاست چاہتی ہے یا دونوں ہی یہ چاہتے ہیں، صرف ایک...
    پشتین میں پشتونخوامیپ کے زیراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ انصاف کے قاتل جسٹس منیر کی باقیات وہ ججز، ظالم، قاتل اور ڈاکو جنہوں نے مارشل لاز کو قانونی جواز فراہم کیا، آئین پاکستان کو توڑنے کی سزا، سزائے موت ہے، اگر یہ سزا اس وقت کے آئین شکن جرنیلوں کو دی جاتی تو ملک دولخت نہ ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پشین بلوچستان میں پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام جلسے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو پھانسی ہونی چاہئے، انصاف کے قاتل جسٹس منیر کی باقیات وہ ججز، ظالم، قاتل اور ڈاکو جنہوں نے مارشل لاز کو قانونی...
    معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔ کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا...
    چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر قیادت لکپاس کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ دو طبقے رہے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ ہمیشہ ظالم کے...
    مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں، جہاں ضرورت ہوگی، اسی مقام پر احتجاج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے چھ اپریل کو مستونگ سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے اپنا احتجاج کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ چھ اپریل صبح 10 بجے مستونگ سے کوئٹہ کی جانب روانگی ہوگی۔ جہاں ضروری ہوا، وہیں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ خواتین کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے...
    بیان کے مطابق یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف جدید فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ یمنی بحریہ، ڈرون یونٹ اور میزائل فورس نے ایک مشترکہ آپریشن میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ٹرومین کو کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے آج دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں کی ہیں۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ امریکی دشمن نے صنعاء،...
    وزیر اعظم کو سی سی آئی کی میٹنگ بلاناچاہئے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم کو سی سی آئی کی ایک سال سے موخر میٹنگ طلب کر کے سندھ میں پانی کے مسئلے پر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرنا چاہیے، کل چیرمین بلاول بھٹو زرداری اہم روڈ میپ دیں گے۔ذوالفقارعلی بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں برسی میں شرکت کے لئے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے پانی کے مسئلے پر وزير اعظم کو خطوط لکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پانی کے...
      نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماؤں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
    شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی کیا اور عمران خان نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔تاہم اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب کے تھیٹرز میں آئندہ جس فنکار نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ میں کسی کا رزق نہیں چھیننا چاہتی لیکن اب تھیٹرز کا ماحول خراب کرنے والے پنجاب میں کام نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں نازیبا پرفارمنس پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر پابندی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور میں مختلف تھیٹرز پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر پر چھاپے مارے اور کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت نے اسٹیج ڈراموں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسانی سمگلروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے الزام پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ ملازمین پچھلے 3 سالوں میں نوکری سے فارغ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کو فراہم کر دہ تفصیلات کے مطابق 2022میں6، 2023 میں 4 جبکہ 2024  میں 41 ایف آئی اے ملازمین برطرف کیے گئے۔2024 میں جن ملازمین کو نوکری سے برطرفی کی سزا دی گئی ان میں محمد عاقب، ثمینہ رشید ، نمرہ ، حبیب احمد، سعید اللہ ، ساجد اسماعیل، کشور بخاری ، اظہر علی ، شعیب محمد ، یوسف علی، ربنواز، سلیمان لیاقت، محمد نواز خان، احسان رضا شاہ، محمد عمر ، حافظ محمد شمیم،...
    اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے صدر مملکت کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل صدر زرداری کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ صدر کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی جلد شفایابی کی دعا کی اور صدر مملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے، انہیں مکمل آئسولیشن میں رکھا...
    علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے نہیں دیا گیا، دوسرے کیسے مل رہے ہیں؟ ۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی، پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ پابندی صرف فیملی ارکان کے لیے تھی؟ Post Views: 1
    پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں کوئی پہنچا، کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک ہوئے، کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا، اور کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا بلکہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔عطا تارڑ نے ایکس پر لکھا کہ آپریشن کی جگہ سے قریبی آبادیاں 6 سے 9 کلومیٹر دور تھیں، وہاں کوئی سولین گھر موجود نہیں تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مقامی جرگے میں کچھ افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے...