مستونگ میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں، جہاں ضرورت ہوگی، اسی مقام پر احتجاج کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے چھ اپریل کو مستونگ سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے اپنا احتجاج کوئٹہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے آج مستونگ میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ چھ اپریل صبح 10 بجے مستونگ سے کوئٹہ کی جانب روانگی ہوگی۔ جہاں ضروری ہوا، وہیں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی شخص کے پابند نہیں ہیں اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ خواتین کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔ پارٹی ورکرز اور بلوچ قوم تیار رہیں اور چھ اپریل کے لئے اپنی کمر کس لیں۔ اختر مینگل نے کہا کہ مستونگ کے بیابان میں حکومت ہماری بات نہیں سن رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے کوئٹہ و گردونواع میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز معطل کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اختر مینگل مینگل نے

پڑھیں:

اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے والے بلوچستان کے ایشوز پر احتجاج نہیں کرتے، اختر مینگل

فائل فوٹو۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کیا جاتا ہے مجھے کیوں نکالا، بلوچستان کے ایشوز پر وہ احتجاج نہیں کرتے۔ 

مستونگ کے علاقے لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ آپ کو اس لیے نکالا کہ آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے، 77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی سرزمین کے مالک ہیں، لیکن ایک وقت کی روٹی کے لیے محتاج ہیں، بلوچستان میں کئی آپریشن ہوئے، لیکن نتیجہ نہ نکلا۔ 

اختر مینگل نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہونے والا آپریشن آج تک جاری ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ہماری خواتین کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا ہدایت الرحمان کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کیلئے گوادر سے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان
  • بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری
  • اختر مینگل کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
  • حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم، اخترمینگل کا مستونگ سے کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا اعلان
  • بلوچستان میں احتجاج جاری، اختر مینگل کا آج احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرنے کا عندیہ
  • بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا
  • بی این پی اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام
  • اقتدار سے نکالے جانے پر احتجاج کرنے والے بلوچستان کے ایشوز پر احتجاج نہیں کرتے، اختر مینگل
  • مستونگ : اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن