سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع جیکب آباد سمیت سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ روزانہ درجن بھر موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ہندو برادری بدامنی کے سبب نقل مکانی کرکے سندھ چھوڑ رہی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ چھ مہینے میں ضلع جیکب آباد سے چار سو ہندو خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، باثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس بدامنی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ اس موقع پر گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے مکینوں نے بتایا کہ گاؤں میں اسکول نہیں ہے اور گاؤں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ گذشتہ چھ ماہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب بجلی نہیں ہے۔ جبکہ روڈ راستے غیر محفوظ ہونے کے سبب گاؤں سے شہر جیکب آباد آتے دو شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھینی جا چکی ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ اس موقع پر حاجی شاہ مراد خان ڈومکی رحمدل خان ٹالانی استاد رفیق احمد ڈومکی منصب علی مظفر علی خان ٹالانی و دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈومکی نے کہا عوامی مسائل علامہ مقصود جیکب آباد نے کہا کہ لوگوں کی نہیں ہے
پڑھیں:
زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف
بولڈ لباس اور سین کے لیے مشہور ماضی کی بے باک ہیروئن زینت امان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کچھ یادیں انسٹاگرام پوسٹ میں تازہ کی ہیں۔
زینت امان ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ایک خوشگوار اور خوشحال زندگی گزار رہی ہیں تاہم وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے زینت امان نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں بلکہ آف دا سین وہ باتیں بھی بتاتی ہیں جو اب تک منظرعام پر نہیں آسکی تھیں۔
اپنی ایک تازہ پوسٹ میں اداکارہ زینت امان نے فلم پکار کے مشہور زمانہ نغمے "سمندر میں نہا کے" شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن ہیں۔ اداکارہ نے اس شوٹنگ سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ امیتابھ بچن کو " قُلی" کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔
زینت امان نے بتایا کہ پوری قوم امیتابھ بچن کے لیے دعاگو تھی۔ صحت یابی کے بعد امیتابھ بچن نے جو پہلا فلمی سین ریکارڈ کروایا وہ یہی گانا تھا۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ جب اس شوٹنگ کی خبر مداحوں کو ملی تو سب بہت پُرجوش تھے۔ کسی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
فلم پکار کے نغمے ’’سمندر میں نہا کے‘‘ کی شوٹنگ گووا کے ایک پُرسکون ساحل پر ہوئی تھی جس میں زینت امان جل پری کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
زینت امان نے پوسٹ میں لکھا کہ گانے کی شوٹنگ میں مجھے زیادہ پیچیدہ رقص یا نغمے کے بول پر لب نہیں ہلانے پڑے تھے بلکہ ہدایت کار نے صرف خوبصورت دکھائی دینے کا کہا تھا۔
اداکارہ زینت امان نے بتایا کہ وہ تیراکی نہیں جانتی تھیں لہذا شوٹنگ کے دوران کئی بار سمندری پانی نگلنا پڑا اور کئی بار وہ لہروں میں گر بھی گئی تھیں۔