Juraat:
2025-04-04@20:06:47 GMT

صدر زرداری کی علالت، پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

صدر زرداری کی علالت، پیپلز پارٹی کا سی ای سی اجلاس ملتوی

 

صدر مملکت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین

پاکستان پیپلز پارٹی کا گزشتہ روز ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے ، انہیں مکمل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

 وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار

لاہور:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیںعید الفطر کی مبارکباددی۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • صدر کی طبیعت بہتر، علاج جاری، آج جلسہ میں شرکت کا امکان نہیں: ڈاکٹر عاصم 
  • صدر زرداری کی ناسازی طبعیت، پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سی ای سی اجلاس ملتوی
  • آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان آ گیا
  • صدر زرداری کورونا میں مبتلا، اسپتال میں زیر علاج
  • صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد
  •  وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
  • صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد
  • صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت ; انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ؛ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم